Monday, September 7, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Jammu Kashmir

ایم ایل اے کرناہ کی کوششیں رنگ لائیں، ٹاڈ کرناہ میں قاضی ناگ نالہ پر 50 میٹر اسٹیل ٹرس گرڈر پل کی تعمیر کو منظوری:

پیرزادہ سعید by پیرزادہ سعید
27/07/2026
A A
ایم ایل اے کرناہ کی کوششیں رنگ لائیں، ٹاڈ کرناہ میں قاضی ناگ نالہ پر 50 میٹر اسٹیل ٹرس گرڈر پل کی تعمیر کو منظوری:
FacebookTwitterWhatsappTelegram

کرناہ،27 جولائی: سرحدی سب ڈویژن کرناہ کے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ جموں و کشمیر حکومت نے مالی سال 2026-27 کے کیپکس بجٹ کے تحت ٹاڈ کرناہ میں قاضی ناگ نالہ پر 50 میٹر اسپین اسٹیل ٹرس گرڈر پل کی تعمیر کے منصوبے کو باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کو علاقے کی ایک دیرینہ ضرورت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے ہزاروں لوگوں کو آمد و رفت میں نمایاں سہولت حاصل ہوگی۔

Related posts

CM Omar Unveils Global Jobs Push, Reviews Revival of J&K Overseas Employment Corporation

“I Would Like MBBS Interns’ Issue To Be Resolved As Soon As Possible”: CM Omar Abdullah

07/09/2026
NDPS Accused From South Kashmir Escapes NCB Custody in Jammu; Manhunt Launched

NDPS Accused From South Kashmir Escapes NCB Custody in Jammu; Manhunt Launched

07/09/2026

اس اہم پیش رفت پر ایم ایل اے کرناہ جاوید احمد مرچال نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منظوری ان کی مسلسل کوششوں، عوامی مطالبات اور حکومت کے مثبت تعاون کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قاضی ناگ نالہ پر پل نہ ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی برسوں سے مشکلات کا شکار تھی، خصوصاً بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران لوگوں کو جان جوکھم میں ڈال کر نالہ عبور کرنا پڑتا تھا۔

جاوید احمد مرچال نے کہا کہ اس پل کی تعمیر سے ٹاڈ، پراڈہ، امروہی، ڈھنی، سدھپورہ سمیت کئی دیگر دیہات ایک دوسرے سے بہتر انداز میں جڑ جائیں گے، جس سے نہ صرف سفری سہولیات میں بہتری آئے گی بلکہ تعلیمی، طبی، تجارتی اور سماجی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ سرحدی علاقوں کی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

ایم ایل اے نے اس منصوبے کی منظوری پر وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ اور نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کرناہ کے عوام کی ایک اہم ضرورت کو پورا کرنے کی سمت میں مؤثر اقدام اٹھایا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ محکمے جلد از جلد منصوبے پر عملی کام شروع کریں گے تاکہ عوام کو اس کا فائدہ بروقت حاصل ہو سکے۔

مقامی لوگوں نے بھی اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ قاضی ناگ نالہ پر پل کی تعمیر ان کے برسوں پرانے مطالبے کی تکمیل ہے۔ ان کے مطابق اس منصوبے سے نہ صرف روزمرہ کی زندگی آسان ہوگی بلکہ پورے علاقے کی معاشی اور سماجی ترقی کو بھی نئی رفتار ملے گی۔

عوام نے امید ظاہر کی کہ حکومت اور متعلقہ ادارے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کریں گے تاکہ سرحدی علاقوں کے رہائشی محفوظ، آسان اور ہر موسم میں قابلِ اعتماد رابطہ سڑک کی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

Previous Post

مدرسہ مدینۃ العلوم نوا گبرہ میں عظیم الشان سالانہ دینی اجتماع، حفاظِ کرام اور علماء کی پروقار دستاربندی

Next Post

CM Omar Abdullah, YourStory Founder Explore Roadmap to Transform J&K into Startup Hub

پیرزادہ سعید

پیرزادہ سعید

Related Posts

CM Omar Unveils Global Jobs Push, Reviews Revival of J&K Overseas Employment Corporation
Jammu Kashmir

“I Would Like MBBS Interns’ Issue To Be Resolved As Soon As Possible”: CM Omar Abdullah

by پیرزادہ سعید
07/09/2026
0

Srinagar, Sept 7 (JKNS): Chief Minister Omar Abdullah on Monday expressed concern over the ongoing issue involving MBBS interns, saying...

Read more
NDPS Accused From South Kashmir Escapes NCB Custody in Jammu; Manhunt Launched

NDPS Accused From South Kashmir Escapes NCB Custody in Jammu; Manhunt Launched

07/09/2026
“Scale Up Intelligence-Led Operations”: IGP Kashmir to Officers, Reviews Counter-Terror Preparedness

“Scale Up Intelligence-Led Operations”: IGP Kashmir to Officers, Reviews Counter-Terror Preparedness

07/09/2026
Man Dies After Coming Under Snow Slide In North Kashmir’s Handwara

Man Dies After Falling from Under-Construction House in Kralpora Chadoora

06/09/2026
MEGA HEALTH CHECK-UP CAMP AT LARRIDORA VILLAGE OF KANDI AREA IN BARAMULLA

MEGA HEALTH CHECK-UP CAMP AT LARRIDORA VILLAGE OF KANDI AREA IN BARAMULLA

06/09/2026
Next Post
CM Omar Abdullah, YourStory Founder Explore Roadmap to Transform J&K into Startup Hub

CM Omar Abdullah, YourStory Founder Explore Roadmap to Transform J&K into Startup Hub

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.