حکومت نے زائیرین کی سہولیت کے لئے معقول انتظامات کیے ھے۔ ممبر اسمبلی۔ چرارشریف
جے کے نیوز سروس
جناب حضرت شیخ نورالدین ولی ریشی اویسی کشمیری رح کے 605،ویں سالانہ عرس مبارک کے موقعے پر اج بڈگام ضلع کے چرارشریف میں واقع درگاہ، علمدار ملک کشمیر رح میں
ایک سال کے طویل انتظار کے بعد عرس تقریبات کے ابتداء میں۔نماز ظہر کے بعد روضہ مبارک کا مرکزی دروازہ کھول دیا گیا۔ تو، ھزاروں عقیدت مند فلک شگاف نعریں لگاتے ہوئے جنتی دروازے کے سہارے اندر داخل ہوتے ھی عقیدت کے پھول نچھاور کرنے لگے۔ اس سلسلے میں جے کے وقف بورڈ، اور،سول ایڈمسٹریشن نےخاص انتظامات کئے تھے۔605 ویں سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں جوں ھی مرقدوں پر
چادریں چڑھانے کی سالانہ تقریب میں وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والئے عقیدتمندوں نے شمولیت کی۔ سرینگر میں مقیم جموں وکشمیر مسلم وقف بورڈ کے ترجمان نے نمایندے کو سالانہ عرس مبارک کے مدنظر تفصیلات دیتے ہویئے بتایا کہ 605 ویں عرس تقریبات کے سلسلے میں شب اول بروز منگلوار بعد نماز عشاء سے فجر تک منایا جائیگا عرس مبارک 30، تاریخ اور جمعرات کو شب دوم کے سلسلے میں حسب قدیم رات بھر درودوازکار، نعت مناجات منقبت اور کلام شیخ العالم رح پر مبنی، نور پرور مجلس اہتمام کے ساتھ منعقد ہوگی تاھم عرس پاک کے تقریبات ایک ھفتے تک جاری رہیںگے۔ درایں اثنا شیخ العالم ریسرچ کمیٹی نے اس موقعے پر مسلمانوں کو مبارک باد دی اور کلام شیخ العالم کا بغور مطالعہ کرنے کی دعوت دی۔ کمیٹی نے اپنے پریس ریلیز میں بتایا کہ شیخ نورالدین ولی ریشی اویسی کشمیری، کے کلام کو کاشر قران، کادرجہ ملاھے۔ جسے ھم پڑھکر اور مشاہدات میں لاکر اپنے لئے بطور مشعل راہ استعمال کرسکتے ھے۔ واضح رھئے کہ
برصغیر ھندوپاک کے مشہور، اولیاء،مفسر قرآن،
حضرت شیخ العالم رح کے 605،ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب کے سلسلے میں جموں وکشمیر وقف بورڈ کے پیشگی اعلان کے مطابق جموں وکشمیر، لداخ کے ساتھ ساتھ، برصغیر پہ مشتمل دونوں خطوں میں عرس مبارک کی سالانہ تقریب بدھوار 30، اکتوبر کو منایا جائیگا۔ ادھر، وادی میں درپیش سابقہ نامساید حالات کے درمیان آج پہلی مرتبہ ریاستی سرکار اور وقف بورڈ نے،عرس مبارک کے موقعے پر قریب دس سال بعد زائیرین کی سہولیت کے لئے معقول انتظامات کرنے کا دعوا کیا ھے۔