Wednesday, June 24, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Sports

جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

Gadyal Desk by Gadyal Desk
08/10/2024
A A
جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ  شراکت داری کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappTelegram

جی آر 8 عالمی سطح پر کشمیر ولو بیٹس کے اعلیٰ معیار کو فروغ دینے کے لیے پرعزم/فوز الکبیر

سرینگر//08اکتوبر/ جی آر 8 سپورٹس پرائیویٹ انڈیا لمیٹڈ وادی کشمیر کی انٹر نیشنل کرکٹ کاﺅنسل(آئی سی سی) سے تصدیق شدہ اور منظور شدہ بلے بنانے والی واحد کمپنی نے لیجنڈس لیگ کر کٹ (ایل ایل سی) 2024کے جاری ایڈیشن کے ساتھ اپنی شراکت کا اعلان کیاہے۔ کشمیر کی دلکش وادی میں منعقد کئے جارہے میچوں کے ایک آفیشل سپانسر کی حیثیت میں جی آر 8 اسپورٹس عالمی سطح پر کشمیر ولو بیٹس کے اعلیٰ معیار کو فروغ دیتے ہوئے کرکٹ کی دنیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنا رہا ہے۔ لیجنڈز لیگ کرکٹ کے 2024 ایڈیشن کا ایک اہم مرحلہ، ایک عظیم الشان ایونٹ جس میں دنیا بھر کے مشہور کھلاڑی شامل ہیں، پہلی بار کشمیر میں منعقد ہو رہاہے۔ جی آر 8 اسپورٹس کا تعاون نہ صرف کرکٹ کو ہر سطح پرحمایت فراہم کرنے کے اس کے عزم کو واضح کرتا ہے بلکہ وادی کی مشہور اسپورٹس مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو بھی منظر عام پر لے آتاہے۔ کشمیر کے شاندار پس منظر میں کھیلے جارہے میچ کھیلوں کی دنیا میں خطے کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔ بخشی اسٹیڈیم، سرینگر میں کھیلے جانے والے تمام سات (7) میچوں کے دوران، جی آر8 ”دی گیم چینجر آف دی میچ“ کھلاڑی کو اپنے شاندار کشمیر ولو بیٹ حوصلہ افزائی کے بطورد پیش کرے گا تاکہ کشمیر ولو بیٹ انڈسٹری کو مزید بامعنی پلیٹ فارم پر پیش کیا جا سکے۔ مزیدبرآں، کشمیر میں کھیلے جانے والے میچوں کے دوران ہر سکسر ہٹ کے ساتھ، جی آر8 ، 12 درخت لگائے گا۔ یہ سبز اقدام جی آر 8 اسپورٹس اور آئی یو ایس ٹی-سی آئی ای ڈی فاو¿نڈیشن (سنٹر آف انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ، اسلامک یونیورسٹی، اونتی پورہ) کی مشترکہ کوشش ہے۔ جی آر8 اسپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب فوز الکبیر نے اس شراکت داری کے بارے میں اپنے پُرجوش جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”ہم لیجنڈز لیگ کرکٹ 2024 کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہیں، خاص طور پر جب یہ ایونٹ ہمارے آبائی علاقے کشمیر میں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک اہم قدم ہے کیونکہ ہم ایک عالمی پلیٹ فارم پر کشمیر ولو بیٹ کے بے مثال معیار کی نمائش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جی آر8 اسپورٹس نے ہمیشہ کشمیر میں کرکٹ کی صلاحیت پر یقین رکھا ہے، اور یہ شراکت داری کھیل اور خطے میں کرکٹ کی صنعت کومزید فروغ دینے میں ہمارے کردار کو مزید مستحکم کرتی ہے۔ فوزالکبیر نے کشمیر میں کرکٹ کے روشن مستقبل پرروشنی ڈالتے ہوئے مزید کہا، ”کشمیر میں کھلاڑیوں کی ترقی کے لحاظ سے بھی اور عالمی معیار کے کرکٹ گیئر بنانے والے کے طور پر بھی بین الاقوامی کرکٹ کا مرکز بننے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے ۔انہوں نے کہا وادی میں کر کٹ کی صنعت عروج پر ہے ہماری کرافٹس مین شپ کو اب عالمی سطح پر پذیرائی ملنے لگی ہے۔ جی آر8 اسپورٹس میں، ہم اپنی عالمی موجودگی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ مقامی ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور خطے کی کھیلوں کی معیشت کے لیے مواقع کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔“ فوزالکبیر نے مزید کہا کہ یہ خطہ کرکٹ بیٹ مینوفیکچرنگ کا مرکز ہے جہاں 400 سے زیادہ فیکٹریاں لگ بھگ 1.5 لاکھ افرادی قوت کو ملازمت دیتی ہیں اور اس طرح سالانہ 30 لاکھ سے زیادہ بلے تیار ہوتے ہیں۔ لیجنڈز لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ یہ شراکت جی آر8 اسپورٹس کے بیٹ مینوفیکچرنگ میں اپنی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے کرکٹ کو عالمی سطح پر تعاون فراہم کرنے اور اسے بلند کرنے کے لیے دستکاری کو جدت کے ساتھ مربوط کرنے کے مسلسل مشن کو نمایاں کرتی ہے۔ مستقبل کے لئے کمپنی کاویژن کشمیر ولو کی میراث سے فائدہ اٹھانے پر مرکوز ہے جبکہ جدید ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے کرکٹ کے پیشہ ور افراد اور شائقین کے یکساں تقاضوں کو پورا کیاجائے گا۔

Related posts

Kupwara Women’s Volleyball League 2026 Begins at BHSS Kupwara Under Roshan Mustaqbil Initiative

Kupwara Women’s Volleyball League 2026 Begins at BHSS Kupwara Under Roshan Mustaqbil Initiative

23/06/2026
Bhaderwah Doda, Witnesses Grand Opening of Bilateral Inter State Blind Cricket Series 2026 as J&K and Haryana Lock Horns

Bhaderwah Doda, Witnesses Grand Opening of Bilateral Inter State Blind Cricket Series 2026 as J&K and Haryana Lock Horns

21/06/2026
Previous Post

Navratri Special Thali for Passengers

Next Post

Pak intruder arrested along IB in Jammu

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

Kupwara Women’s Volleyball League 2026 Begins at BHSS Kupwara Under Roshan Mustaqbil Initiative
Sports

Kupwara Women’s Volleyball League 2026 Begins at BHSS Kupwara Under Roshan Mustaqbil Initiative

by Gadyal Desk
23/06/2026
0

Kupwara, Jun 23 (JKNS): The Kupwara Women’s Volleyball League 2026 commenced with great enthusiasm at Government Boys Higher Secondary School...

Read more
Bhaderwah Doda, Witnesses Grand Opening of Bilateral Inter State Blind Cricket Series 2026 as J&K and Haryana Lock Horns

Bhaderwah Doda, Witnesses Grand Opening of Bilateral Inter State Blind Cricket Series 2026 as J&K and Haryana Lock Horns

21/06/2026
DPS Srinagar Clinches Inter-School Basketball Crown After Thrilling Final Victory

DPS Srinagar Clinches Inter-School Basketball Crown After Thrilling Final Victory

17/06/2026
Dalgate Premier League Begins at TRC, Youth Unite Through Cricket and Sportsmanship

Dalgate Premier League Begins at TRC, Youth Unite Through Cricket and Sportsmanship

15/06/2026
Muzamil Premier League (MPL) T20 Cricket Tournament 2nd Edition Concludes Successfully Under Nasha Mukht Bharat Abhiyan

Muzamil Premier League (MPL) T20 Cricket Tournament 2nd Edition Concludes Successfully Under Nasha Mukht Bharat Abhiyan

15/06/2026
Next Post
Pak intruder arrested along IB in Jammu

Pak intruder arrested along IB in Jammu

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.