ساہیتہ اکادمی نئی دلی کی طرف سے بانڈی پورہ کشمیر میں “گراما لوک” پروگرام کا انعقاد۔ درجنوں شاعروں اور ادیبوں کی شرکت۔۔
پرنس آیاز
ساہیتہ اکادمی نئی دلی کی جانب سے آج بانڈی پورہ کے پاپہ چھن گامرو میں ایک شاندار گرامالوک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت نامور کشمیری شاعر جناب غلام نبی زاہد نے کی جبکہ انکے ساتھ ایوان صدارت میں نوجوان معروف کشمیری شاعر ساگر سرفراز اوراسکول کے ہیڈ ماسٹرجناب جعفر علی بھی شامل رہے ۔کشمیری ایڈوایزری بورڈ ممبر مجید مجازی نے خطبہ اسقبالیہ کے ساتھ ساتھ کلیدی خطبہ بھی پیش کیا۔انہوں نے ساہیتہ اکادمی کی ان کاوشوں کا تذکرہ کیا جن کے تحت وہ ملک کے دور دراز علاقوں میں رہ رہے گمنام شاعروں اور ادیبوں کو پلیٹ فارم مہیا کرکے مختلف زبانوں کی ترقی اور ترویج کا کام کر رہی ہے۔ مجازی نے کہا کہ کشمیر کے شہر وں قصبوں اور دور دراز گاؤں میں ساہیتہ اکادمی کا موجودہ بورڈ پچھلے دو برسوں سے سرگرم عمل ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔تقریب پر جن شاعروں نے اپنا کلام سنایا انمیں رشید راغب،مبشر مضطرب،غلام حسن طائر،شاہ بشیر روف گائل اور شبنم شبیر شامل ہیں۔تقریب میں جن دیگر شخصیات نے شمولیت کی انمیں مولوی ریاض ہاکباری ، بشیر اجسی؛ماسٹر اعجاز احمد بٹ؛ سیف رامپوری؛مہتاب منظور:ماسٹر ہلال ؛ ماسٹر راتھر انور؛صوفی شاعر منظور احمد گنائی ؛ شاہد مبارک؛ شاہد اکرم اور شاہد مبارک وغیرہ شامل ہیں۔تقریب کی نظامت کے فرائض نامور قلمکار میر طارق رسول نے انجام دئے اور آخر پر جناب منصور منتظر نے تقریب میں شامل تمام مہانوں کا شکریہ ادا کیا۔