طارق احمد شیخ
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے نجی مڈل اسکول “لیٹل فلاور کانونٹ” منڈی میں والدین اور اساتذہ کے درمیان ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔جس کا مقصد تھا طلباء کا مستقبل سنوارنہ والدین و اساتذہ کی یکساں زمیداری ہے۔اس تقریب کی صدارت ریٹائرڈ پرنسپل ریاض احمد میر نے کی۔اس دوران پرنسپل محترمہ نازیہ گنائی اور اسکول کے دیگر عملہ کے علاؤہ اس میٹنگ میں آزماباد اور آس کے پاس کی پنچائیتوں کے 50 سے زائد معززین نے شرکت کی،۔میٹنگ کے دوران تعلیم کی بہتری کے سلسلے میں این پی ای کے نفاذ سمیت مختلف قسم کی برائیوں سے دور رہنے کی ترغیب دی گئی، محترم ریاض میر نے والدین و سرپرستوں سے مخاطب ہوئے اور کہا آج بچوں کا دوست بھی بننا ہوگا۔کیونکہ آج بچوں کی چاہت و ضروریات بڑھ گئیں۔اس لئے ان کے ساتھ ہر وقت جڑے رہیں۔ورنہ وہ بری صحبت میں ملوث ہو جائیں گے اور بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ جائے گا۔