Monday, July 7, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Opinion Article

ماہِ صیام ۔۔۔۔۔۔۔ پکوان کے بوجھ تلے خواتین خمیدہ کمر؟

Gadyal Desk by Gadyal Desk
14/03/2024
A A
ماہِ صیام ۔۔۔۔۔۔۔  پکوان کے بوجھ تلے خواتین خمیدہ کمر؟
FacebookTwitterWhatsappTelegram

آصف اقبال شاہ

ماہِ صیام اُمّتِ مسلمہ پر سایہ فگن ہوچکا ہے۔چہار دانگ عالم میں رہایش پذیر فرزندانِ توحید خُدا وندِ قدوس کے حکم کو بجالانے کے سلسلے میں روزہ رکھتے ہیں۔روزہ کا لبِ لباب بارگاہِ ایزدی کے سامنے اپنے آپکو تقویٰ شعار پیش کرنا مطلوب ہے اور ہمدردی،ایثار، نفسانی خواہشات پر لگام کسنا مقصود ہے۔ رمضان المبارک کو شھرُ القرآن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کیونکہ اس مہینے میں قران مجید نازل ہوا ہے۔ عام لفظوں میں اس مہینے کو نیکیوں کا موسمِ بہار کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں نیکی آسان اور بدی کو انجام دینا مشکل بن جاتا ہے۔ ماہِ صیام تمام مہینوں کا سردار ہے جسمیں نفل ادا کرنے پر فرض کا ثواب مل جاتا ہے اور فرض کے ادا ہونے پر ستّر فرضوں کا ثواب حاصل ہوتا ہے۔ غریبوں،مسکینوں،محتاجوں،ناداروں اور کمزور لوگوں کی اعانت کرنا اس مہینے کا طُرہ امتیاز ہے جسمیں لوگ جود و سخا کا دامن وسیع کرکے مستحقین کی مدد کرتے ہیں ۔صبحِ صادق سے غروبِ آفتاب تک بھوکا رہنا روحانی ایک ٹریننگ ہے جس سے بے شمار فائد طبعی اعتبار سے حاصل تو ہوتے ہیں لیکن اور نفسانی خواہشات پر کنڑول کرنے کا ایک بہترین اور سازگار ماحول ہوتا ہے۔ اس ٹریننگ سے غریب لوگوں کی بھوک کا احساس بھی ہوتا ہے اور مرًوت اور موّدت کا جذبہ بھی اُبھر جاتا ہے۔رمضان المبارک کو راضی کرنے والے لوگوں کے لئے ایک خاص درواز ہ ہےجس سے ریّان کہتے ہیں جہاں سے روزہ دار جنّت میں داخل ہونگے اور پھر کبھی پیاس محسوس نہیں کرئینگے۔روزہ دار کے متعلق خُدا وندِ قدوس نے فرمایا روزہ میرے لئے اور میں ہی اسکا اجر ہوں۔ روزہ دار کے لئے احادیث میں کئ ساری بشارتیں وارد ہیں لیکن ساتھ میں گناہوں سے اجتناب کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ غیبت،کذب بیانی،بہتان تراشی،حرام کمائ،ظُلم و جبر ،نا انصافی اور عیب جوئ سے دور رہنا روزہ کا بنیادی مقصد ہے۔۔۔۔۔
کیا ماہِ صیام کے اس تربیتی کورس سے ہماری زندگی میں کوئ انقلاب پیدا ہوجاتا ہے۔؟ ہاں ایک بات ضرور ہے کہ لوگوں میں سخاوت کا جذبہ بڑھ جاتا ہے،مساجد میں تِل دھرنے کی جگہ نہیں رہتی، لیکن اجتماعی امداد کا مزاج پیدا نہیں ہوپارہا ہے جس سے مقامی سطح پر ہزاروں لوگوں کی بہتر انداز میں بھرپور معاونت ہوسکتی ۔یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ خواہشات کو کنٹرول کرنے میں ہم بہت کمزور ثابت ہوتے ہیں ۔ مُختلف پکوانوں کی فکر میں پیسے کے ساتھ ساتھ قیمتی وقت ضایع ہوجاتا ہے اور یہ کام صرف اور صرف عورتوں کو انجام دینا پڑتا ہے۔ افطار اور سحری کے لئے مُختلف پکوان تیار کرنا،افرادِ خانہ کو کھانا پیش کرنا،بچّوں کو سکول کے لئے تیار کرنا،گھریلو کام وقت پر ادا کرنا اور رات دیر گئے تک کچن میں برتنوں کو دھونا ایک عورت کا کام سمجھا گیا ہے اور پھر معمولی نمک کی کمی پر اُنہیں ڈانٹ پلانا روز کا معمول بن چکا ہے۔ ماہِ صیام میں مرد حضرات کو چاہیے کہ وہ خواتین کے کاموں میں ہاتھ بٹائں آخر اُنکا بھی روزہ ہے اور وہ بھی انسان ہی ہیں۔ اس وقت عالمِ اسلام بے شمار مسائل سے دوچار ہیں اور ایسے میں فروعی مسائل پر مناظرہ بازی کرنے کے بجائے اُمّت کی بہبودی اور سرخروی کے لئے دعاوں کی محفلیں سجانے کی ضرورت ہے۔ خدا کرے یہ رمضان المبارک ہم سب کی نجات کا ذریعہ بن جائے۔

Related posts

With Gratitude and Respect: Bidding Adieu to Our Guiding Light

Between Still Waters and Silent Stones: Srinagar’s Guide to Grace, One Shikara Ride at a Time.

07/07/2025
Yatra suspended on Baltal Axis following heavy rains

HOW AMARNATH YATRA GIVES BOOST TO LOCAL ECONOMY

05/07/2025
Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

Shri Ashwini Vaishnaw, Minister of Railways; Communications; and Electronics and Information Technology inaugurates Qualcom’s New Design Center at Chennai Ramanujan IT City along with President & CEO of Qualcomm

Next Post

SPORTS AND WOMEN: A KASHMIR STORY

Related Posts

With Gratitude and Respect: Bidding Adieu to Our Guiding Light
Article

Between Still Waters and Silent Stones: Srinagar’s Guide to Grace, One Shikara Ride at a Time.

by Gadyal Desk
07/07/2025
0

Between Still Waters and Silent Stones: Srinagar’s Guide to Grace, One Shikara Ride at a Time. Imagine Srinagar as a...

Read more
Yatra suspended on Baltal Axis following heavy rains

HOW AMARNATH YATRA GIVES BOOST TO LOCAL ECONOMY

05/07/2025
وادی کے ماحولیات کو بچانے کےلئے پالتھین کے لفافوںکاترک کرنا ضروری

وادی کے ماحولیات کو بچانے کےلئے پالتھین کے لفافوںکاترک کرنا ضروری

05/07/2025
Land of Streams

Kashmir – A Paradise Unexplored

03/07/2025

DAILY LIFE IN KASHMIR

03/07/2025
Next Post
SPORTS AND WOMEN: A KASHMIR STORY

SPORTS AND WOMEN: A KASHMIR STORY

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.