رپورٹ مزمل یعقوب
مورخہ 5 مارچ 2024ء بروز منگل وار مرکزی ادارہ صوت الاولیاء باغ نوگام اسلام آباد میں ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم والدین کے حوالے سے ایک مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں تنظیم صوت الاولیاء کے زعماء اور علمائے کرام نے تقوی، اخلاص، کی اہمیت اور افادیت کے ساتھ ساتھ تربیت اولاد اور حقوق والدین کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا اور والدین پر یہ زور دیا کہ وہ اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت پر حتی المقدور کوشاں رہے اور اس پر وقار تقریب کے آخر پر مرکزی ادارہ صوت الاولیاء کے سالانہ امتحان نتائج ) رزلٹ کا اعلان کیا گیا جس میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو مرکز کی طرف سے اعزازی انعامات سے نوازا گیا با لخصوص پورے ادارے میں پہلی تین امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء ) 1- عامر احمد ریشی ساکنہ ترال 2- مشکور احمد کوسه ساکنہ ڈور شاہ آباد 3 عبید احمد ڈار ساکنہ پلوامہ خصوصی اعزازی انعام سے نوازا گیا ساتھ ہی چار حفاظ کرام جنہوں نے ایک ہی نشست میں تقریبا نو گھنٹے میں مکمل قرآن شریف سنایا بیسٹ حافظ قرآن ( best Hafiz Quran ) ایوارڈ سے نوازا گیا ، امیر اعلی صوت الاولیاء علامہ عبدالرشد داؤدی صاحب نے بذریعہ فون اپنے نیک تاثرات سے نوازا اور مجلس کا اختتام مولانا فیاض احمد رضوی صاحب صدر صوت الاولیاء جموں و کشمیر کے دعائیہ کلمات سے ہو