وہیں آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن (پی ایم-اے بی ایچ آئی ایم) کے تحت نیریندر مودی نے 115 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جنہیں ملک کے نام وقف کیا جائیگا ۔
ان میں دیگر کے علاوہ پی ایم-اے بی ایچ آئی ایم کے تحت 78 منصوبے (کریٹیکل کیئر بلاکس کے 50 یونٹ، انٹیگریٹڈ پبلک ہیلتھ لیب کے 15 یونٹ، بلاک پبلک ہیلتھ یونٹس کے 13 یونٹ)، قومی صحت مشن کے تحت مختلف منصوبوں کے 30 یونٹ جیسے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر، پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹر، ماڈل اسپتال، ٹرانزٹ ہاسٹل وغیرہ شامل ہیں۔
ادھر پہاڑی ضلع شوپیاں میں ایک 50 یونٹ کریٹیکل کیر اسپتال کا ائ افتتاح کیا جس سے ضلع شوپیاں کے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے ۔