پیرزادہ سعید
کرناہ // کرناہ اور کپوارہ کے درمیان چلائی جانے والی چاپر سروس کے ذریعے انتظامیہ نے 23افراد جن میں مریض بھی شامل تھے کو کرناہ سے کپوارہ اور کپوارہ سے کرناہ پہنچایا ۔اس دروان سنیچر کی شام کو کرناہ کپوارہ شاہراہ سے برف ہٹا کر اس کو گاڑیوں کی آمدورفت کےلئے بھی بحال کر دیا ۔معلوم رہے کہ گزشتہ چھ روز سے سادھنا پاس کی بندش کے درمیان، بہت سے مسافر کرناہ اور چوکیبل میں درماندہ ہو چکے تھے جن میں سے شید نوعیت کے مریض مختلف امتحانات میں شرکت کرنے والے طلاب سمت 23افراد کو سنیچر کے روز بذریعہ چاپر سروس کرناہ پہنچنا گیا ۔ کرناہ کے لوگ ایس ڈی ایم کرناہ، تحصیلدار کرناہ، فوج اور ضلعی انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ضرورت مندوں کےلئے اس طرح کے اقدام اٹھائے ۔ادھر معلوم ہوا ہے کہ سنیچر کی شام کو کرناہ کپوارہ شاہراہ بھی گاڑیوں کی آمد ورفت کےلئے بحال کی گئی ہے ۔شاہراہ پر پانچ فٹ برف جمع تھی ۔شاہراہ کے بحال ہونے کے بعد کرناہ سے ایسے امیدواروں جنہیں مختلف امتحانات میں شرکت کرنے کےلئے یہاں آنا ہے کو بھی پہنچایا گیا ۔انتظامیہ نے اس دوران ڈرائیونگ کے دوران چین کا استعمال کرنے کی بھی تلقین کی ہے۔
CPI(M) Says Unity, Sustained Struggle Only Way Forward for Restoration of Democratic Rights in J&K
Srinagar, July 13 (JKNS): The Communist Party of India (Marxist) on Monday said that unity of the people and sustained...
Read more






