پیرزادہ سعید
کرناہ /10 فروری 2024
ایس ٹی سٹیٹس پہاڑی قوم کی ایک درینہ مانگ تھی۔ پہاڑی قوم ایس ٹی سٹیٹس کے لیے لگ بھگ چار دہائیوں سے جدوجہد کر رہی تھی مگر اس قوم کو اج تک ایس ٹی سٹیٹس سے محروم ہی رکھا گیا تھا گو کہ پہاڑیوں کو ایس ٹی سٹیٹس کی مانگ کو لے کر اغاز علاقہ کرناہ کہ اس دور کے نوجوانوں نے کیا تھا جن میں بیشتر اب اس دنیا فانی سے رخلت کر گئے ہیں تاہم بعد میں دیگر علاقوں کے پہاڑی بھی اس جدوجہد میں جڑتے گئے اور یہ تاریخ زور پکڑ تی گئی ۔
علاقے کرناہ کا پہاڑی اتھنک گروپ ، سول سوسائٹی کرناہ و دیگر انجمنوں نے اج اس تاریخی موقع پر ائین جموں و کشمیر شیڈول ٹرائب ارڈر (ترمیمی) بل 2024 کے راجیہ سبھا میں کامیابی کے ساتھ منظور ہونے پر مرکزی سرکار بالخصوص پرائم منسٹر نریندر مودی جی وزیر داخلہ امت شاہ جی ریاستی صدر روندر رینا جی اور اشوک کول جی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سرکار نے وہ کر دکھایا ہے جو اج تک کوئی بھی سیاسی جماعت نہ کر پائی ۔
پہاڑی اتھنک گروپ ،سول سوسائٹی کرناہ ،یوتھ ویلفیئر ایسوسییشن کرناہ ،بیوپار منڈل کرناہ کے ذی شعور بزرگان و نوجوانوں عبدالحمید سابقہ ایس ڈی ایم،قاضی عبدل حمید ،عبدل واحد قریشی ، رشید قریشی، محبوب الہی قریشی، شبیر احمد گیلانی، پیرزادہ ایس ڈی قریشی، عبدالرحیم میر، حیدر ندیم، جوگندر سنگھ، اصف میر، رشید بھٹ، غلام مصطفی ماگرے ، راجہ عبدالحمید ،راجہ عبدالمجید ،عبدالغاضی ،حاجی تسلیم میر، دانیال میر ،راجہ وقار جاوید، یاسر چک، جعفر شاہ، عبید ایوب، محمد اعجاز، ظہور لون، راجہ خوشحال نے بی جے پی کے اس قدم کی سراہنہ کی اور کہا کہ بی جے پی نے پہاڑی قوم کے ساتھ انصاف کیا ہے اور یہ قوم بھی بی جے پی کے ساتھ انصاف کرے گی علاقہ میں خوشیوں کی ایک لہر دوڑ پڑی ہے ہر طرف جشن کا ماحول ہے کہیں گیت گائے جا رہے ہیں اور کہیں مبارکباد پیش کی جا رہی ہے کہیں پر مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ ہر طرف بی جے پی سرکار کا بول بالا ہو رہا ہے ۔
CS reviews admin efforts towards safeguarding Badhal residents
Jammu : Chief Secretary, Atal Dulloo on Thursday again chaired a meeting of all the concerned from Health and Police...
Read more