ایس ڈی پی او چرارشریف مسٹر اویس احمد نے اج تھانہ دیوس کے موقعے پر موجود عوامی نمایندگان سے مودبانہ گذارش کی۔
مقامی معززین نے بحثیت ایس ڈی پی او۔ چرارشریف چارج سنبھالنے پر کیا۔ پرتباک استقبال،
جے کے این ایس
شیر شیران۔چرارشریف
11/جنوری/جمعرات/
چرارشریف۔ علمدار بستی چرارشریف کے مقام پر اج پولیس کمپلیکس کے وسعی العرض احاطے میں عام لوگوں سے انکے مسائیل جاننے کی غرض سے منعقد معروف تھانہ دیوس کے دوران پروگرام میں شامل درجنوں عوامی وفود اور نمایندگان نے حال ھی میں تعینات کئے گئے نئے ایس ڈی پی او مسٹر اویس احمد کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور انکے خیالات جانئے۔ اس موقعے پر معززین قصبہ کے علاوہ، دینی سماجی وفلاحی جماعتوں کے منتخب نمائندگان موجود تھے۔ جبکہ تحصیل چرارشریف سے تعلق رکھنے والے اکثر ڈی ڈی سی ممبران، پنچ سرپنج۔ منسپل کونسلر، دوکاندار، اور دوسرے لوگوں نے بھی پروگرام میں شرکت کرتے ھوئے۔ اپنے اپنے علاقوں، محلوں اور گاوں جات میں درپیش درجنوں الگ الگ قسم کے عوامی مشکلات بیان کرتے ہوئے اسکے مرتبہ عوامی سہولیات اور جائیز مطالبات پر مبنی تمام ایسے مطالبات۔ اسی پلیٹ فارم کے ذریعے دہراتے ہوئے اعلی حکام تک پہنچانے کی کوشش کی۔ اسی تقریب کے درمیان ایس ایچ او چرارشریف مسٹر منظور احمد کی قابل شناسی، عوام دوستی، اخلاق مندی اور شرافت کی بڑی پیمانے پر جمع مجھے نے تعریفیں کیں کیونکہ موصوف اور متعلقہ پولیس اسٹیشن کے بعض اہلکاروں کی بھرپورسپورٹ کے سبب قصبے میں ابھرنے والئے ڈرگ مافیا کا بڑے حد تک قلع کمہ ہونا ممکن ہوگیا۔ واضح رھئے کہ تھانہ دیوس کے دوران نئے ایس ڈی پی او مسٹر اویس احمد نے مختلف فیس بک صارفین،۔ کسی بھی قسم کے نشہ کی لت میں مبتلا شہریوں،نام نہاد صحافیوں، اورکسی بھی طرح کے جرائم میں مبتلا اشخاص کو فورا اپنے صحیح راستے پہ لوٹ آنے کی گذارش کی بصورت دیگر جبکہ تقریب میں شامل درجنوں شہریوں نے سماجی بدعات کو جڑ سے ختم کرنے کی تحریک میں بھرپور ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔