Friday, September 11, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Jammu Kashmir

کرناہ میں 701۔NH شاہراہ کو کشادہ کرنے کا معاملہ راجہ منظور اور حاجی تسلیم کی تعمیر کے درمیان بستوں اور بازاروں کو محفوظ رکھنے کی اپیل

Gadyal Desk by Gadyal Desk
01/01/2024
A A
Raja manzoor and Haji Tasleem apeals central government and high way authorities to protect the houses and markets while widening the NH-701 in karnah 
FacebookTwitterWhatsappTelegram

پیرزادہ سعید

Related posts

‘Don’t Force Us to Stop Water Supply’: Casual Workers’ Forum Warns Govt

‘Don’t Force Us to Stop Water Supply’: Casual Workers’ Forum Warns Govt

11/09/2026
Ex-Naib Tehsildar, Patwari Convicted in ACB Trap Case

ACB Catches Patwari Red-Handed While Taking ₹10,000 Bribe in Budgam

11/09/2026

کرناہ // کرناہ کی سیاسی اور سماجی تنظیموں نے701-NH شاہراہ کی تعمیر کے دوران زد میں آنے والی بستوں اور بازاروں کو ہٹانے پر سرکار سے ایک بار پھر غور کرنے کی اپیل کی ہے ۔پچھلے کچھ دنوں سے کرناہ میں اس معاملے پر لوگ سراپا احتجاج ہیں اور تمام طبقہ فکر ہائے کے لوگوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے، کہ وہ اس پر غور کریں کیونکہ علاقے کی جغرفیائی حالت دوسرے علاقوں سے بلکل مختلف ہے اور یہاں کے لوگوں کے پاس اتنی زمین نہیں ہے کہ وہ پھر سے مکان تعمیر کر سکیں اور اپنا کاروبار شروع کر سکیں ۔معلوم رہے کہ رفیع آباد ، چھمکوٹ کرناہ شاہراہ کی تعمیر کے حوالے سے حالیہ سروے کی گئی ہے ،اور سڑک کو کشادہ کرنے کے دوران متعدد بستیاں اور بازار بھی اس سڑک کی زد میں آرہے ہیں ۔سابق ایم ایل اے کرناہ اور اپنی پارٹی کے ضلع صدر ایڈوکیٹ راجہ منظور نے سرکار اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ لوگوں کو بے گھر کرنے کے بجائے ایسا منصوبہ تیار کریں تاکہ سڑک بھی تعمیر ہو اور لوگوں کا نقصان بھی کم ہو ۔راجہ منظور نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سروے پر دوبارہ غور کریں ۔انہوں نے سرکار کو تجویز پیش کی ہے کہ سڑک کی تعمیر ایسے علاقوں سے کی جائے ،جہاں بستیاں کم ہیں ۔بیوپار منڈل کے صدر حاجی تسلیم احمد میر نے کہا کہ کرناہ میں برسوں بعد کاروبار پھولنے پھلنے لگا تھا اور یہاں بازار بن گئے تھے، لیکن سڑک کی سروے سے لگ رہا ہے کہ کرناہ میں بہت سارے بازار ایسے ہیں جو اس کی زد میں آرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سڑک کو کشادہ کرنے کا فیصلہ اچھا ہے اور ہم سرکار کے فیصلے کے حق میں ہیں ،لیکن سرکار کو پہلے اس تنگ اور کم رقبہ والے علاقے کی پوزیشن کو دیکھتے ہوئے اس کی سروے کرنی ہو گی، تاکہ لوگوں کا نقصان نہ ہو ۔حاجی تسلیم نے کہا کہ سرکار کو پہلے دکانداروں کےلئے کوئی نہ کوئی بندوبست کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ جب بھی کوئی پالیسی یا منصوبہ بنایا جاتا ہے تو اس وقت لوگوں کا خیال رکھا جاتا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کا خاص خیال رکھا جائے اور ساتھ میں جو دکاندار متاثر ہوں اُن کےلئے الگ جگہ اور دکانیں تعمیر کی جائیں تاکہ ان کا کاروبار متاثر نہ ہو،کیونکہ اکثر ہم نے دیکھا ہے کہ جہاں کہیں بھی بازار سڑکوں یا پھر دیگر منصوبوں کی زد میں آتے ہیں، تو وہاں کے تاجروں کےلئے سرکار الگ کمپلیکس تعمیر کرتی ہے ۔ سیول سوسائٹی کرناہ نے بھی اس معاملے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔سوسائٹی کے جنرل سکریٹری راجہ وقار خان نے کہا کہ سڑکیں وقت کی اہم ضرورت ہیں اور اس کی ضرورت بھی ہے لیکن اس کےلئے ایسی پالیسی ترتیب دی جائے جس سے لوگوں کا کم سے کم نقصان ہو ۔

Previous Post

Grand Felicitation-cum failte ceremony In Honor of Molana Ghulam Rasool Hami Held In Shadipora Bandipora. 

Next Post

DC Kulgam reviews arrangements for celebration of Republic day, 2024

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

‘Don’t Force Us to Stop Water Supply’: Casual Workers’ Forum Warns Govt
Kashmir

‘Don’t Force Us to Stop Water Supply’: Casual Workers’ Forum Warns Govt

by Gadyal Desk
11/09/2026
0

  Srinagar, Sept 11 (JKNS): The Jammu and Kashmir Casual/Daily Wagers Forum (JKCDF) on Friday held a peaceful protest at...

Read more
Ex-Naib Tehsildar, Patwari Convicted in ACB Trap Case

ACB Catches Patwari Red-Handed While Taking ₹10,000 Bribe in Budgam

11/09/2026
DGYSS Kick Starts UT Level Boxing Competitions at Srinagar

DGYSS Kick Starts UT Level Boxing Competitions at Srinagar

11/09/2026
Army Goodwill Schools Mark Decade of Transforming Education Across J&K, Ladakh

Army Goodwill Schools Mark Decade of Transforming Education Across J&K, Ladakh

11/09/2026
Dr. Suhaib Shabir Brings Laurels to District Shopian, Qualifies Prestigious Australian Medical Council (AMC) Exam

Dr. Suhaib Shabir Brings Laurels to District Shopian, Qualifies Prestigious Australian Medical Council (AMC) Exam

11/09/2026
Next Post
DC Kulgam reviews arrangements for celebration of Republic day, 2024

DC Kulgam reviews arrangements for celebration of Republic day, 2024

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.