وزہ علمیہ قم المقدس میں زیر تعلیم کشمیری طالب علم سید کرار ہاشمی الموسوی نے گنتمولا بارہمولہ میں مسجد کے احاطے میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی جس میں سابق سینئر پولیس افسر محمد شفیع میر شہید ہو گئے۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، وہ صرف وحشی بھیڑیے ہیں، دہشت گرد کرائے کے قاتل ہیں۔
ایک پریس بیان میں انہوں نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشت گرد اب چند ماہ سے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن اس طرح کے واقعات سے عوام کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے بلکہ دہشت گردوں کے خلاف لعنت اور نفرت میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام نے دہشت گردوں کے نام نہاد نظریہ اور ان کے سہولت کاروں کے ایجنڈے کو مسترد کر دیا ہے اور وہ امن، معاشی ترقی اور انسانی فلاح و بہبود کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔
کرار ہاشمی نے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔






