ضلع بھر کی 150ٹیمیں کی شرکت روانہ 2میچ کھیلے جا رہے ہیں
پیرزادہ سعید
کپواڑہ//کپواڑہ میں کرکٹ چمپئن شپ بڑے جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے اور کھیل کے شائقین بڑی تعداد میں ان کھیل کود کی سرگرموں میں حصہ لینے پہنچ رہے ہیں ۔ رواں ماہ کی 9 تاریخ کو شروع ہونے والی کرکٹ چیمپئن شپ میں 4 نامزد مقامات پر 150 ٹیمیں نے ان ٹورنامنٹ میں حصہ لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر (ڈی وائی ایس ایس او) ظہور احمد وانی نے بتایا کہ بالترتیب 55، 44، 28 اور 27 ٹیمیں گلیزو اسٹیڈیم کپواڑہ، اسپورٹس اسٹیڈیم لنگیٹ، کرکٹ اسٹیڈیم حقانی آباد اور کرکٹ اسٹیڈیم چھمکوٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔کرکٹ کے ان مقابلوں کو دیکھنے کےلئے ضلع کے کونے کونے سے لوگ پہنچ رہے ہیں ۔ جاری مقابلے میں اب تک 83 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ چمپئن شپ ڈی وائی ایس ایس او کی نگرانی میں ناک آؤٹ کی بنیاد پر منعقد کی جارہی ہے۔ وادی میں سردی کے موسم کے باوجود ان مقامات پر کھلاڑی کھیلوں کے اس مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں اور کھیل کے تئین اپنے جزبہ کا اظہار کر رہے ہیں ۔ان کھیلوں کا مقصد نوجوان نسل کو سماجی برائیوں دور رکھنے اور ایک دوسرے کے تئین دوستی اور پیار محبت کو فروغ دینا ہے ان تمام مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر دو میچز کرائے جا رہے ہیں۔ ہر مقابلے کے مین آف دی میچ کو تمام مقامات پر ٹرافی سے نوازا جا رہا ہے ۔