وسطی کشمیر کے بدرن کے بیگ خاندان کی نیک سیرت بہو اور متعلقہ خانوادوں کی سربراہ زونا بیگم “زون موج” بیوہ مرحوم محمد انور بیگ جوکہ معروف رئیس اور سماجی شخصیت مرحوم محمد رمضان بیگ کی بہو تھی کل قلیل علالت کے بعد ۱۹ دسمبر ۲۰۲۳ کو نمازِ مغرب کے بعد ۹۱ برس کی عمر میں اس دارِ فانی سے چل بسی۔ مرحومہ انتہائی نیک سیرت اور سخاوت میں اپنی مثال آپ تھی۔ واضع رہے مرحومہ معروف ادیب شاعر اور براڈکاسٹر گلشن بدرنی، معالج ڈاکٹر فیروز احمد خان، معالج ڈاکٹر گوہر محی الدین کی نانی اور معلم سلیمہ رشید اور مشتاق احمد بیگ کی والدہ محترمہ تھی۔ آکاش کلچرل فورم کے ارکان، دوردشن کے سابقہ ایڈشنل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رفیق مسعودی، معروف نعت خواں غلام حسن غمگین، سابقہ وزیر غلام حسن میر، پروفیسر عبدالجبار، پروفیسر گلشن مجید، شمشاد کرالواری، عابد اشرف، شہباز ہاکباری، غلام حسن بابا، حسرت حمید، آکاش امین بٹ، رشید سرشار، علی شیدا، ابن آکاش پوشکر، فیاض تلگامی، دوارکا ناتھ سادھو، مجید مجازی، ممتاز گوپھبلی، گلشن کلچرل فورم کے صدر سید بشیر کوثر، نائب صدر لطیف نیازی، نائب صدر اشوک کاک، مقبول شیدا، خورشید خاموش، عبدالاحد دلدار، ممتاز گوپھبلی، علی محمد گوھر، پیرزادہ محمد اشرف، ڈاکٹر غلام نبی حلیم، رحیم رہبر، عبدال احد شہباز، روزنامہ آفاق سے وابستہ بشیر قادری مرحومہ کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ھوئے پسماندگان خصوصاً گلشن بدرنی، ڈاکٹر فیروز احمد خان، استانی سلیمہ رشید کے ساتھ اظہار یکجھتی کرتے ہوۓ مرحومہ کے ایثال ثواب کے لیئے دست بدعا ہیں۔
مرحومہ کا رسمِ کُل ۲۲ دسمبر جمعہ کو مرحومہ کے ابائی مسکن بدرن میں انجام دیا جاۓ گا۔ انشاء اللہ۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔