پیرزادہ سعید
کرناہ//سرینگر کے صدر ہسپتال میں 18روز تک زیر اعلاج رہنے والی گبرہ کرناہ کی 13سالہ بچی نے بھی زندگی کی جنگ ہار لی ۔معلوم رہے کہ نیتی ٹاپ گبرہ کرناہ میں 31اکتوبر کو ایک دلدوز سڑک حادثہ کے دوران 6افراد ہلاک اور دیگر 8 شدید طور پر زخمی ہوئے تھے اور علاقے میں اس حادثہ کے بعد صفہ ماتم بچھ گئی تھی۔لوگ ابھی 6افراد کی جدائی کا غم ہی نہیں بھلا سکے تھے کہ سنیچر کی صبح یہ خبر گردش کرنے لگئی کہ متریاں گبرہ سے تعلق رکھنے والے منظور احمد کڑلال کی بیٹی رضیہ بانوں جو کہ مدرسہ اصلاح البنات نواں گبراہ کی متعلمہ ہیں نے صدر ہسپتال سرینگر میں زندگی کی جنگ ہار دی ۔مزکورہ بچی بھی سومو گاڑی حادثہ میں شدید زخمی ہوئی تھی اور اسے علاج ومعالجہ کےلئے سرینگر کے صدر ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا ۔ادھر سیاسی سماجی اور ادبی تنظیموں نے اس حادثہ پر دکھ اور صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران سے تعزیت کی ہے .یاد رہے کہ نومبر کے آخری ہفتے شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں کرناہ کے نیتی ٹاپ علاقے میں ایک ٹاٹا سومو کے حادثے کا شکار ہونے سے سات لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔
“In Favour of Liquor Ban,” My Remarks Misquoted”: NC MLA Tanvir Sadiq Clarifies Stance on Liquor Ban
Srinagar: Member Legislative Assembly Tanvir Sadiq on Sunday clarified that he is in favour of banning liquor while stating that...
Read more