سرینگر، 06 نومبر، 2023/ محکمہ پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود (ڈی او پی پی ڈبلیو) نے آج سرینگر میں متعدد کیمپوں کا انعقاد کیا تاکہ پنشن یافتگان کو اپنے جیون پرمان – ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی) جمع کرانے کے لئے مختلف ڈیجیٹل طریقوں کے استعمال میں مدد مل سکے۔پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمہ میں حکومت ہند کے انڈر سکریٹری جناب وشال کمار عوام کو حساس بنانے اور ڈی ایل سی کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کے لئے سرینگر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔جناب کمار نے آج سرینگر میں ایس بی آئی مین برانچ سرینگر، ایس بی آئی بادامی باغ اور ایس بی آئی بمنہ سمیت مختلف مقامات کا دورہ کیا تاکہ پنشنروں سے بات چیت کی جاسکے اور ان کے سوالات کا جواب دیا جاسکے۔ انہوں نے پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پنشن یافتگان کے لئے کیمپ منعقد کریں تاکہ ڈی ایل سی جمع کرانے میں سہولت فراہم کی جاسکے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب وشال کمار نے کہا کہ محکمہ پی پی ڈبلیو تمام پنشن یافتگان کے لئے ڈی ایل سی جمع کرانے کے عمل کو زیادہ سے زیادہ آسان اور سازگار بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تمام پنشن یافتگان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ اپنے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے لئے دستیاب مختلف ڈیجیٹل طریقوں سے فائدہ اٹھائیں۔ 2014 میں محکمہ پی پی ڈبلیو نے بائیو میٹرک آلات کا استعمال کرتے ہوئے ڈی ایل سی جمع کروانے کا آغاز کیا۔ اس کے بعد محکمہ نے وزارت الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی) اور یونیک آئیڈینٹیفکیشن اتھارٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی) کے ساتھ مل کر آدھار ڈیٹا بیس پر مبنی چہرے کی تصدیق کی ٹکنالوجی کا نظام تیار کیا۔ یہ نظام پنشن یافتگان کو کسی بھی اینڈروئیڈ پر مبنی اسمارٹ فون سے اپنے ڈی ایل سی جمع کرانے کے قابل بنا دیتا ہے۔چہرے کی تصدیق کی ٹیکنالوجی نے پنشن یافتگان کے لئے ڈی ایل سی جمع کرانے کے عمل کو زیادہ قابل رسائی اور سستی بنا دیا ہے، خاص طور پر دور دراز علاقوں میں رہ رہے یا نقل و حرکت کے مسائل سے دو چار افراد کے لئے۔ مرکزی حکومت کے پنشنرز کے لئے ’زندگی میں آسانی‘ کو مزید بڑھانے کے لئے، ڈی او پی پی ڈبلیو نے نومبر 2022 میں ڈی ایل سی/ چہرے کی تصدیق کی ٹکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے ایک ملک گیر مہم شروع کی۔ مرکزی حکومت کے پنشن یافتگان کو 35 لاکھ سے زیادہ ڈی ایل سی جاری کیے جانے کے ساتھ یہ مہم بہت کامیاب رہی۔اس سال محکمہ پی پی ڈبلیو یکم نومبر سے 30 نومبر 2023 تک ملک بھر کے 100 شہروں میں 500 مقامات پر ملک گیر مہم کا انعقاد کر رہا ہے، جس میں 50 لاکھ پنشن یافتگان کو ہدف بنایا گیا ہے۔ یہ مہم 17 پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں، وزارتوں / محکموں، پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشنوں، یو آئی ڈی اے آئی اور ایم ای آئی ٹی وائی کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے۔
….٭….
(ط ار/ س م ا/م پ / م او : 06-11-2023)
Javed Rana calls for collective action on conservation, protection of forests
Jammu : Minister for Forests, Ecology, & Environment, Javed Ahmed Rana, emphasized the critical need for collective efforts to conserve...
Read more