پیر ذاہ سعید
کپوارہ// کرناہ کے نیتی ٹاپ گبرا میں ایک سومو گاڑی الٹنے سے چار مسافروں کی موت واقع ہوگئی ہے جبکہ کم سے کم 10دیگر زخمی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کرناہ کے علاقے گبرہ میں نیتی ٹاپ کے مقام پر سومو گاڑی ڈارئیور کے قابو سے با ہر ہو کر سڑک سے پھسل گئی جس کے نتیجے میں چار مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
حادثے کے بعد مقامی لوگوں اور پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو نکالا۔ زخمیوں کو ضروری طبی امداد کے لیے سب ضلع اسپتال ٹنگڈار منتقل کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنا۔اس، حادثہ کے بعد پورے علاقے میں غم و اندوہ۔کی لہر دوڈ گئی ۔اس دوران مرنے والوں کی شناخت سیعید ہ بانو ولد ولی محمد اعوان ساکن نواگبرا (22 سال)،محمد سعید رائنا ولد مرحوم ابرحمن آ نواگبرا (55 سال). رضیہ، دختر منظور احمد، ساکن نواگبرا (18 سال)، نصرت بیگم زوجہ محمد ادریس بغیر ساکن نوگبرا 35 سال کے بطور ہوئی جبکہ
زخمیوں میں
ریاض احمد ولد عبدل کریم کی عمر تقریباً 35 سال ہے۔
محمد اسماعیل چیچی ولد راج محمد
، ڈرائیور محمد رفیع ولد محمد یاسین شاہ بھنگی عمر تقریباً 35 سال
،منظور احمد اعوان عمر تقریباً 45 سال ہے. محمد فاروق تقریباً 70 سال. شاہینہ بیگم امجد ملک، عمر تقریباً 25 سال،سرجیلہ بیگم دخترمنظور احمد کدلال، عمر تقریباً 30 سال، امجد ملک عمر تقریباً 06 سال ہے۔. ادیب امجد ولد محمد امجد ملک عمر تقریباً 10 سال،. محمد انیس ولد محمد امجد ملک، عمر 05 سال شامل۔ہیں ۔