۔
دو روزہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف سرینگر کی اختتامی تقریب پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا خطاب۔
سرینگر/26 اکتوبر/شافیہ گلفام۔
سرینگر کے ٹائیگورہال میں جاری دو روزہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول آج اختتام پذیر ہوا۔اختتامی تقریب میں آج جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے شرکت کی۔ وومید رنگمچ جموں و کشمیر نامی غیر سرکاری ثقافتی گروپ کی جانب سےدو روزہ”TIFFS”دی انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف سرینگر کے نام سے 2nd ایڈیشن کی اختتامی تقریب ٹائیگورہال سرینگر میں منعقد ہوئی۔دو روز تک جاری رہنے۔”TIFFS” نام کے اس دو روزہ فلم فیسٹول میں 4 درجن کے قریب ملکی و غیر ملکی فلموں کی نمائش کی گئی۔جن میں فیچر فلمز کے علاوہ دستاویزی فلمز۔ ڈاکومنٹریز اور میوزک ویڈیوز شامل تھے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اس جموں کشمیر اور بالی ووڈ کا برسوں پرانا رشتہ ہےلیکن گزشتہ کئی دہائیوں سے اس رشتے میں بد امنی کی وجہ سے دوریاں پیدا ہوگئی تھی لیکن گزشتہ اڑھائی برسوں سے یہاں 400 کے قریب بالی ووڈ کے فلم سازوں نے اپنی فلموں کی شوٹنگ کی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اب آہستہ آہستہ بالی ووڈ اور جموں کشمیر کا رشتہ پھر مضبوط ہونے لگا ہے اور اس طرح فلم شوٹنگ کے پرانے دور کو یہاں واپس لانے میں ہمیں کامیابی ملی۔ نئی فلم پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی فلم پالیسی لاگو کرنے سے جموں کشمیر کے نوجوانوں کا رجہان فلم سازی کی طرف بڑھ گیا ہے۔انہوں نے وومید رنگمچ کے بانی اور فیسٹول ڈاریکٹر راکیش روشن بٹ اور کو ڈاریکٹر روہت بٹ کو سرینگر میں انٹرنیشنل فلم فیسٹول منعقد کرنے کے لئے ان کی کافی سراہنا کی اور ان کو مبارک باد دی۔اختتامی تقریب پر کئی فلم سازوں کو اعزازات سے بھی گیا اور اعزازات حاصل کرنے والےفلم سازوں کو گورنر موصوف نے مبارکباد پیش کی۔آج کی اختتامی تقریب میں ڈیوژنل کشمیر کشمیر وجے بدھوری۔ ڈپٹی کمشنر کشمیر محمد اعجاز اصد۔ سیکریٹری کلچرل اکیڈمی بھارت سنگھ منہاس۔ بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار بی سبھاش اور دیگر سول اور پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے علاوہ مقامی فلم سازوں۔فنکاروں اور فلم شائقین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
Opposition Stands Firm with Govt on Pahalgam Terror Attack: Rahul Gandhi in Srinagar
Srinagar, Apr 25 (JKNS): Congress leader and Leader of the Opposition in the Lok Sabha, Rahul Gandhi, on Friday reaffirmed...
Read more