علم واہل علم کی قدر / حضرت مولانا عدنان ندوی
خلوص نیت اور مسلسل محنت/قاضی عبدالروف ندوی
سرینگر15اکتوبر /شہر خاص کے مشہور ومعروف ادارہ مدرسہ سراج العلوم شاخ ندوۃ العلماء لکھنو میں بخاری شریف کا افتتاحی درس حضرت مولانا شیخ الحدیث نیاز احمد ندوی مدظلہ نے دیا۔مدرسہ کے مہتمم حضرت مولانا عدنان ندوی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ ہم علم اور اہل علم کے قدر دان ہے۔ اس وقت کے پُر فتن دور میں نجات کی یہی ایک صورت ہے کہ ہم مضبوطی سے علم اوراہل علم سے اپنا تعلق بنائے رکھے ۔ یہی مدرسہ کانظریہ ہے۔ اسی نظریہ کے تحت درس بخاری کا آغاز استاد الاساتذہ سے کروارہے ہیں۔
افتتاحی درس میں حضرت مولانا نیاز احمد ندوی صاحب نے فرمایاکہ ہر کامیاب انسان کے پیچھے ایک نیک خاتون کا ہاتھ ہوتاہے ۔ امام بخاری علیہ الرحمہ کے پیچھے اُن کی والدہ کی غیر معمولی دعاؤں کاہاتھ ہے ۔انسان کو کسی بھی حال میں نا اُمید نہیں ہونا چاہئے ۔ ہر حال میں اللہ سے خیر کی اُمید رکھنی چاہئے ۔ایک کامیاب طالب علم اپنے بڑھوں سے نیک دعائیں لیتا ہے ۔ جو اس کے ہر مرحلہ زندگی کو آسان بناتے ہیں اس کے برعکس حسد، بغض ، عداوت ، نفرت یہ آپ کو ناکامی ونامرادی کی طرف لے جاتے ہیں۔
مدرسہ سراج العلوم کے استاد حدیث *قاضی عبدالروف ندوی* نے فرمایا کہ مدرسہ سراج العلوم کی انتظامیہ اور آپ سب طلبہ قابل مبارک باد ہے کہ آپ کو یہ سعادت عطا ہوئی ۔ درس بخاری شریف تک پہنچنا ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔یہ اللہ کا فضل وکرم اور آپ حضرات کی محنت کا نتیجہ ہے۔ اللہ تعالیٰ پڑھنا پڑھانا قبول فرمائیں۔آپ کو یاد ہوگا کہ آپ کے ساتھ تعلیمی سفر شروع کرنے والے کتنے لوگ تھے۔ اور آج اس درس میں اس مرحلہ تک کتنے لوگ پہنچ گئے حقیقی طالب علم مسلسل محنت کرتا رہتا ہے ۔ثابت قدمی کا ثبوت دیتا ہے۔ اللہ سے مانگتے رہتا ہے ۔دیکھئے امام بخاری کی محنت اور اُن کا خلوص کہ ہر ہر حدیث کے لئے غسل کر رہے تھے ،دو رکعت نفل ادا کررہے تھے۔استخارہ کر رہے تھے۔پھر اپنی کتاب میں حدیث نقل کر رہے تھے ۔اور یہ سلسلہ مسلسل16سال تک جاری رہا ۔اس کے بعد یہ مرحلہ بھی آیا کہ کام اپنے اختتام کو پہونچا اور خلوص نیت کی بدولت مقبولیت بھی ایسی حاصل ہوئی جس کی مثال نہیں ملتی ۔ یہی ہے حقیقی کا میابی کا راز خلوص نیت اور مسلسل محنت یہ دونوں جسم ا ور روح کے مانند ہے ۔ اللہ ہم سب کو ان اوصاف سے متصف فرمائے اور دنیا اور آخر ت کی کامیابی سے ہمکنار کر ے ۔امین یا رب العالمین
No proposal to establish a law college in South Kashmir: Govt
Srinagar:- There is no proposal between the government to establish a law college in South Kashmir . Replying to a...
Read more