بچوں نے سائنس میں ہو رہی بے پناہ ترقی کی عکاسی ڈراموں کے ذریعے کی
پیر زادہ سعید
کرناہ //ہائیر اسکینڈی ا سکول نہچیاں کرناہ میں مختلف اسکولوں کی طرف سے زونل سطح پر سائنسی ڈرامے پیش کئے گئے جنہیں وہاں موجود حاضرین نے خوب
سہرایا ۔اس پروگرام کی تھیم ’نادرن نڈیا سائنس‘ ڈرامہ تھی ۔ تقریب میں زونل ایجوکیشن افسر ٹنگڈار ٹیٹوال مہمان خصوصی تھے ،جبکہ تقریب کی صدارت کے فرائض پرنسپل ہائیر اسکینڈری اسکول کنڈی محمد فرید نے انجام دئے ۔پرنسپل نہچیاں تقریب میں مہمان زی وقار کی حیثیت سے موجود رہے ۔اس دوران معروف ڈرامہ نگار ادیب شاعر عبدالرشید لون غمگین ، ہیڈماسٹر ہائی اسکول باغ بالا افتخار احمد خواجہ ،واڈن ’کے جی بی وی ٹنگڈار عابدہ بشیر ، استاد وسابق زونل صدر جے کے ٹی جیک افتخار احمد قریشی کے علاوہ کلسٹر نہچیاں کے تمام مڈل اسکولوں کے ہیڈٹیچرس نے تقریب میں شرکت کی ۔ اس دوران چار کلسٹرکے درمیان مقابلے ہوئے اسکولی بچوں نے اس دوران سائنس میں ہو رہی بے پناہ ترقی کی عکاسی کرتے ہوئے اپنے فن کا مظاہرہ ڈراموں کے ذریعے
کیا اور وہاں موجود لوگوں سے دات حاصل کی ۔جن اسکولوں کے بچوں نے تقریب میں حصہ لیا اُن میں یو پی ایس سلمان ، یوپی ایس میدان پتی نواں گبرہ ، جی ایم ایس کنڈی اور ہائیر اسکینڈری اسکول نہچیاں کے بچے شامل تھے۔ ۔تقریب کے دوران پہلی پوزیشن ہائیر اسکینڈری اسکول نہچیاں کے بچوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاصل کی ۔اس دوران بچوں کو بہترین کارکردگی پر اعزاز سے بھی نوازہ گیا ۔ نظامت کے فرائض چودھری فرید کرناہی نے انجام دئے جبکہ اسکول کے نوڈل افسر وسینئر لیکچر رضوان احمد میر نے
تقریب میں تشریف فرما مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مقررین سے دات حاصل کی ۔زونل ایجوکیشن افسر شاہ محمد نے اپنے استقابلہ خطبے میں کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پراموں کا انعقاد ٹنگڈار اور ٹیٹوال میں کیا جائے گا ۔پرنسپل ہائیر اسکینڈی اسکول نہچیاں عبدالمجید پائر نے اسکول کے عملے کی تعریف کی اور یقین دلایا کہ آنے والے وقت میں ہمارا ادارہ مزید
بہتری کی طرف گامزن ہو گا ۔ خطاب کرتے ہوئے معرف قلمکار ڈرامہ نگار،عبدالرشید لون غمگین نے کہا کہ کرناہ میں ہنر کی کوئی بھی کمی نہیں ہےاور یہاں کے بچے دنیا کے کسی بھی کونے میں جا کر اپنا لوہا منواہ سکتےہیں ۔ افتخار احمد خواجہ نے پولیتھین کی وبا اور اس کے مضر اثرات پرحاضرین کی توجہ مبذول کرائی جبکہ افتخار قریشی نے بچوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ تر پرگراموں کی تشہیر سرکاری زبان میں کریں تاکہ ہر کسی کو رسائی حاصل ہو سکے .
J&K to sensitize outside doctors on Amarnath yatra Health Certificates: CS
Jammu: Chief Secretary, Atal Dulloo, on Wednesday held a crucial meeting with the Health Secretaries from 10 States and UTs,...
Read more