Sunday, July 19, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Opinion Article

(غیر رسمی بریفنگ نوٹ) جی 20 کی کامیابی نے وزیر اعظم مودی کو واضح طور پر فاتح بنا دیا

Gadyal Desk by Gadyal Desk
15/09/2023
A A
(غیر رسمی بریفنگ نوٹ) جی 20  کی کامیابی نے وزیر اعظم  مودی کو واضح طور پر فاتح بنا دیا
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

Local Communities and Pilgrims: Building Bonds Through Faith

Local Communities and Pilgrims: Building Bonds Through Faith

18/07/2026
Kashmiri Arts: A Legacy Woven Through Time

Kashmiri Arts: A Legacy Woven Through Time

18/07/2026

برطانوی ماہر اقتصادیات جم او نیل، جنہیں برکس کا مخفف بنانے کا سہرا دیا جاتا ہے، کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں جی20 سربراہی اجلاس کی کامیابی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ‘واضح طورپر فاتح‘بنا دیا ہے۔
اونیل نے پروجیکٹ سنڈیکیٹ کے لیے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ نئی دہلی میں منظر عام پر آنے والا مشترکہ اعلامیہ اس بات کی مزید تصدیق کرتا ہے کہ جی20 وہ واحد ادارہ ہے، جس کے پاس عالمی چیلنجوں کے حقیقی عالمی جوابات فراہم کرنے کا اختیار اور وسعت ہے۔ نہ ہی برکس اور نہ ہی جی7 میں عالمی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت ہے۔
رکن ممالک وسیع پیمانے پر مسائل کو حل کرنے کے لیے متفق ہوئے۔ واضح چیلنجوں کے باوجود وہ طویل عرصے تک غور و خوض کے بعد جی 20 کی موزونیت کو دوبارہ ظاہر کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے کہا،’’ہمیں ان لوگوں کی تعریف کرنی چاہیے، جنہوں نے-غالباً ہندوستان اور امریکہ-حتمی اعلامیہ کو آگے بڑھانے میں سب سے بڑا کردار ادا کیا۔‘‘
انہوں نے پروجیکٹ سنڈیکیٹ میں کہا کہ ’’نئی دہلی اعلامیہ موسمیاتی تبدیلی، عالمی بینک میں اصلاح کی ضرورت، متعدی بیماریوں پر قابو پانے، اقتصادی استحکام، یوکرین میں جنگ اور دیگر معاملات جیسے عالمی مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک مضبوط اور ٹھوس کوشش کی سمت میں پہلا قدم ہو سکتا ہے۔ اگرچہ اس ایجنڈے پر روسی صدر ولادیمیر پوتن اور چینی صدر شی جن پنگ کی غیر موجودگی میں اتفاق رائے ہوا، تاہم اس میں شرکت کرنے والے روسی اور چینی نمائندے اپنی اپنی حکومتوں کی اجازت کےبغیر کسی بھی چیز پر دستخط نہیں کرتے۔‘‘
مضمون میں کہا گیا ہے کہ حالیہ برکس سربراہی اجلاس کی اہمیت چینی صدر کی جی20 میں غیر موجودگی سے کم ہو گئی تھی، تاہم’’جیسی صورتحال ہے،وزیر اعظم مودی جی20 سربراہی اجلاس کی کامیابی کی بدولت اس سمٹری سیزن کے غیر متنازعہ فاتح ہیں‘‘۔انہوں نے مضمون میں کہا کہ،’’تصورات کی اہمیت ہوتی ہے اور اس وقت وہ شی سے زیادہ صاحب بصیرت والے سیاستدان لگ رہے ہیں‘‘۔
برطانوی ماہر اقتصادیات نے خیال ظاہر کیا کہ’’ جی 20 نے افریقی یونین کو شامل کرنے کے لیے اپنی صفوں کو بڑھانے اوراسے جی21 بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے ایک اور لطیف، لیکن اہم کامیابی حاصل کی ہے۔یہ پیش رفت مودی کو ایک واضح سفارتی فتح فراہم کرتی ہے، جس سے وہ گلوبل ساؤتھ کے چیمپئن کے طور پر اپنی شبیہ کو نکھار سکتے ہیں۔ یہ برکس کی اپنی توسیع پر بھی زور دیتا ہے جو بظاہر بے ترتیب نوعیت کے معلوم ہوتےہیں”۔

Previous Post

DM Jammu asks revenue officials to maintain punctuality, attend public regularly

Next Post

DPAP MAHILA WING HOLDS 2 DAY PARTY MEETINGS IN RAMBAN & DODA

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

Local Communities and Pilgrims: Building Bonds Through Faith
Article

Local Communities and Pilgrims: Building Bonds Through Faith

by Gadyal Desk
18/07/2026
0

The dawn over the Pir Panjal range does not merely illuminate a landscape; it dissolves boundaries between earth and sky,...

Read more
Kashmiri Arts: A Legacy Woven Through Time

Kashmiri Arts: A Legacy Woven Through Time

18/07/2026

Pakistan at a Crossroads: Governance Failures and a Deepening Trust Deficit

18/07/2026

Awam & Jawan: A Bond Beyond Borders

18/07/2026

KASHMIR’S JOURNEY TOWARD PROGRESS, PROSPERITY

18/07/2026
Next Post
DPAP MAHILA WING HOLDS  2 DAY PARTY MEETINGS IN RAMBAN &  DODA

DPAP MAHILA WING HOLDS 2 DAY PARTY MEETINGS IN RAMBAN & DODA

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.