پیرزادہ سعید
کرناہ // شمالی ضلع کپوارہ کے حاجی نار کرناہ میں آرمی گڈ ول اسکول کے طلباء نے ضلعی سطح کی قومی سائنس نمائش میں سرفہرست مقام حاصل کرکے اپنے اسکول کا نام روشن کیا ۔ افحان اور فزدہ نے ’گوگلز فار بلائنڈ‘ کا ورکنگ ماڈل بنایا۔ طلباء نے چشموں کا جوڑا تیار کیا جو بصارت سے محروم افراد کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔ اس اختراعی اور تخلیقی ماڈل کے لیے ضلعی سطح کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو نوازا گیا۔ طلباء کی کامیابی خاص طور پر قابل ذکر ہے کیونکہ ان دونوں کا تعلق ضلع کپواڑہ کے ایک دور افتادہ علاقے حاجی نار سے ہے۔ ان کا اسکول لائن آف کنٹرول سے محض 5 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس کے دور دراز مقام کی وجہ سے، اس علاقے میں محدود رابطہ اور سڑک تک رسائی ہے۔ آرمی گڈ ول سکول کی انتظامیہ اور عملے نے یہاں کے طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں۔
طلباء کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، ڈائٹ کپوارہ کمپلیکس میں ایک قومی سائنس نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں 150 سے زائد سکولوں کے 300 طلباء نے شرکت کی۔ نمائش میں 150 سے زائد پراجیکٹس رکھے گئے تھے۔ ضلعی سطح کی نمائش میں جو بڑی تقریب کے حصہ کے طور پر منعقد کی گئی تھی، آرمی گڈ ول سکول حاجی ناڑ کے طلباء کے پروجیکٹ کو پہلی پوزیشن سے نوازا گیا۔ یہ طلباء اب ریاستی سطح کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔