سرینگر//یوم غدیر کے سلسلے میں سرینگر کے مضافاتی علاقہ گنڈ حسی بٹ میں انجمن صدائے حسین کے اہتمام سے یک روزہ عظیم الشان غدیر کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں وادی بھر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کے علاوہ جموں و کشمیر اور دیگر ریاستوں کے ممتاز علمائے کرام کے علاوہ دانشورحضرات کی ایک تعداد نے شرکت کی۔مجلس غدیر کی صدارت مجلس علمائے امامیہ کشمیر کے سابق صدر مولانا شیخ غلام نوری نے کی جبکہ ۔آغا سید لیاقت موسوی،مولوی محمد یاسین،مولانا نذیر احمد حلمی،مولانا شیخ غلام حسین متو، مولانا اختر عباس جون نے فلسفہ غدیر کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔اس روح پرور محفل میں تلاوت کلام پاک کے علاوہ نعت خوانی اور مدح خوانی بھی کی گئی۔علمائے کرام و دانشور حضرات نے کہا کہ یوم غدیر انسانیت کا مقصد معین هوا ۔یہ صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں کہ جسے تاریخ کے دامن میں تلاش کیا جائے اور نہ غدیر صرف ایک جگہ کا نام ہے کہ جسے دنیا کے جغرافیہ میں ڈھونڈا جائے بلکہ غدیر ایک تہذیب ایک کلچر ا ایک تمدن ہے ، ایک تفکر اور ایک عقیدہ ہے ۔جوکفر و شرک کے منھ پر طمانچہ ہے۔انہوں نے کہا کہ غدیر اخوت و اتحاد کا پیغام دیتا ہے پس ہمیں چاہئے کہ فلسفہ غدیر سمجھنے کی کوشش کریں
Smart City Bus Conductor Critically Injured After Assaulted by Unknown Persons in Baramulla
Srinagar, July 13 (JKNS): A Smart City bus conductor was allegedly assaulted by unidentified persons inside a passenger bus in...
Read more



