گلشن کلچرل فورم کشمیر کا تعزیتی وفد فورم کے صدر سید بشیر کوثر کی قیادت میں 6 جولائی کو فوت ہوۓ بڈگام ضلع کے نارہ بل علاقے کی معروف شخصیت اور سابقہ ممبر اسمبلی بیروہ مرحوم سید عبد القدوس آزاد کے فرزند سید منظور احمدکی وفات پر مرحوم کے پسماندگان کے ساتھ آظہار ہمدردی اور تعزیت پرسی کے لۓ گۓ۔ مرحوم کے برادراں سابقہ ایس ایس پی سید احمد سعید، معروف شاعر اور سماجی کارکن پرویز ہلال، سابقہ ڈی ایس پی سید نصیر، سید اسرار اور مرحوم کے فرزند کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ تعزیت کے دوران فورم کے پروگرام کارڈنیٹر عبدالاحد شہباز نے تعزیتی خطبہ کے دوران موت و حیات پر بات کرتے ہوۓ پسماندگان کے ساتھ فورم کی جانب سے اظہارِ تعزیت کیا۔ تعزیتی وفد میں فورم کے جنرل سیکریٹری گلشن بدرنی، نائب صدر لطیف نیازی اور سیکرٹری مقبول شیدا، شامل تھے۔
مرحوم کے ایثال ثواب کے لئے دعاء مغفرت کی گئ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
Body of 13-Year-Old Boy Recovered from Puhroo River After Two-Day Search in Sopore
Srinagar, Aug 4 (JKNS): The body of a 13-year-old boy, who had slipped into the Puhroo River in Wadoora area...
Read more





