ضلعی انتظامیہ اور لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے فوری توجہ کی مانگ۔
کپواڑہ //بٹ مظفر شمالی ضلع کپواڑہ کا دور افتادہ سرحدی علاقہ دور جدید میں بھی سڑک کی بہتر سہولیات سے محروم ۔ بڈھنبمل بلا کے لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے نمایندہ کو بتایا کہ سرحدی علاقہ بڈھبنمل ایک دورافتادہ اور پہاڑی علاقہ ہے جہاں پر عوام کو سڑک کی خستہ حالت کی وجہ سے کافی دشواریوں کا سامنا درپیش ہے بڈھنمبل بالا کے مقامی لوگوں اور پنچایت حلقہ بڈھنبمل کے ممبران نے نمایندہ کو بتایا کہ بابیے ٹاپ سے ایک سے لیکر کئ کلو میٹر سڑک کی حالت ناقابل آمد رفت ہےجس کی وجہ سے عوام کو عبور ومرور میں شدید دشواریوں کا سامنا درپیش ہے اس دوران انہوں نے مزید بتایا کہ مزکورہ سڑک پر گاڈیوں کی آمد رفت مسدود ہونے کی وجہ سے انکو اشیاء خوردونوش کا سامان کاندھوں پر لاد کر اپنے عیال کیلئے راشن کا بندوبست کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات درپیش ہے اس دوران انہوں نے محکمہ آف اینڈ بی ڈیوژن کپواڑہ اور ضلعی انتظامیہ کپواڑہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مزکورہ سڑک کو فوری طور پر قابل آمد رفت بنایا جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات سے نجات مل سکے گی۔