ادارے کے بچوں نے نعت رسول اور دلچسپ مکالمے پیش کئے
پیرزادہ سعید
کرناہ //مدرسہ بیت العلوم شاٹھپلہ میں انجمن بزم انور کا اختتامی پروگرام منعقد ہوا ۔جس میں بچوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا ۔بچوں نے نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور دلچسب مکالمے پیش کیے وہاں پر موجود لوگوں نےان کی حوصلہ افزائی کی اور امید ظاہر کی یہ بچے سماج میں دینی تعلیم کو عام کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اس میں مدرسہ بیت العلوم کے ایک طالب علم ابوسفیان ولد جاوید اقبال شیخ ساکنہ لونٹھا نے حافظ شیراز صاحب گبرہ والو کے پاس قرآن پاک مکمل حفظ کیا اور پھر ایک بیٹھک میں قرآن شریف سنا کر اپنے والدین اور اساتذہ کی عزت کو روشن کیا اس دینی مجلس میں مہمان خصوصی کے حضرت قاری محمد اعظم نے انجام دئے جبکہ وہاں حضرت حافظ محمد ارشد ماگر بھی موجود تھے۔ ایس ایچ او کرناہ مدثر احمد اور مفتی طاہرنے بچے میں اسناد تقسیم کئے اس انجمن میں بہت سارے علمائے کرام بھی موجود تھے اور تمام علمائے کرام نے اپنے اپنے تاثرات بیان کیے مدرسے کے بچوں نے بھی جذباتی تقاریر کی اور بچوں نے فرمایا کہ گھروں میں تعلیم کو عام کریں اور اپنے بچوں کے مستقبل کو بنائے ۔سنیچر وار کو شام دیر گئے تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں شاٹھپلہ اور اس کے گردنواح کے لوگوں نے شرکت کی اور ادارے میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی فرمائی ۔ اد ادا کیا کہ جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر انجمن بزم انور میں تشریف لائی .