کرناہ کپواڑہ: بیکن حکام کی کوششوں سے ایک لاش کو سادھنا کے ذریعے کرنا کپوارہ پہنچایا گیا۔
ایک میت کو آج سرینگر سے کرناہ منتقل کیا جانا تھا لیکن مسلسل برف باری اور کم زیادہ دھندھ کی وجہ سے سڑک ریڈ زون میں تبدیل ہوگئی تھی اس لیے انہوں نے لاش اور اس کے اہل خانہ کو لے جانے والی 5 گاڑیاں راستہ میں برف میں پھسی ہوئی دیکھی ۔ بیکن نے برف صاف کرنا شروع کی اور گاڑیوں کے لیے سڑک کو صاف کیا، لیکن جب گاڑیاں ٹی پی پہنچیں تو ٹی پی اور خونی نالے کے قریب متعدد برفانی تودے گرنے کی وجہ سے سڑک نا قابلے آمد و رفت تھی ۔ وہ ان سب کو ساتھ لے کر برف صاف کرتے ہووے اگے بڑھتے رہے اور لاش کو بحفاظت کرناہ پہنچ گئے۔ لوگوں نے کہا ؛ ٹی پی اور خونی نالہ کے قریب متعدد سلائیڈیں تھیں جن کو بیکن نے فوری صاف کیا لوگوں نے بیکن اور حکام کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بتا دیں کہ شدید برف باری اور گزرگاہوں کی بندش کے باوجود
بیکن مشکل حالات میں بھی انتظامیہ کے احکامات بجا لا رہی ہے اور اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوے شدید سردی و برف بری میں بھی اپنا کام بخوبی نبھا رہی ہے
ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بیکن 109 کے اہلکار نے کہا کہ ہماری ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں،آج بھی فوری طور پر حرکت میں آگئیں اور سلائیڈ کو کلیئر کر دیا گیا۔







