پیرزادہ سعید
کرناہ// ہر قسم کی آلودگی سے پاک سرحدی علاقہ کرناہ کے جاڈہ گائوں میں فوج نے 100سال سے زیادہ عمر کے شہریوں سے ملاقات کی ۔جاڈہ گائوں نہ صرف آلودگی سے پاک ہے بلکہ یہاں کے لوگ سادہ تعبیت کے ہونے کے ساتھ ساتھ ملک سے محبت کرنے والے لوگ ہیں ۔معلوم رہے کہ کرناہ کے 11دیہات میں 13افراد ایسے ہیں جن کی عمر 100سے تجاوز کر گئی ہے ۔ ان افراد نے اپنے طریقے سے معاشرے میں اپنا حصہ ڈالا ہے اور صحت مند جسم اور فعال دماغ کی زندہ مثال ہیں ۔ان لوگوں سے زندگی کے تجربات سیکھنے کےلئے فوج نے کرناہ کے جاڈہ گائوں میں ایسے افراد کے ساتھ ایک میٹنگ کی ۔ تقریب کا آغاز آرمی گڈ ول اسکول کے طلباء کے خیر مقدمی کلمات سے ہوا جس کے بعد بریگیڈیئر این کے داس کمانڈر شکتی وجے بریگیڈ نے انہیں مبارکباد دی۔
اس کے بعد ان صد سالہ زندگی کے تجربات کا اشتراک کیا گیا جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے تقریباً تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جن میں آزادی سے قبل کے واقعات، پاک بھارت جنگوں کے دوران مشکل وقت، بھارتی مسلح افواج کے مصائب کو کم کرنے میں کردار شامل تھے۔اس میٹنگ میں کئی سکولوں کے بچوں نے بھی شرکت کی یہ ایک دلکش اور پرکش منظر تھا جب کم عمر کے بچے عمر رسیدہ بزرگوں سے رہنمائی حاصل کر رہے تھے۔ اس تقریب میں “ایک سادہ زندگی، ایک صحت مند زندگی” کے موضوع پر اسکول کے طلباءسکول وجوب کا سیشن بھی کیا ۔فوج نے اس دوران جاڈا گاؤں میں بزرگ افراد کے نام پر ایک باغات پر شجرکاری کی گئی۔جبکہ ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیاجس میں 70 کے قریب بیماروں نے بھی شرکت کی ۔
اس کے علاوہ ان دور دراز دیہاتوں کے لوگوں کو اپنی روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل بنانے کے لیے ایک CSD کاؤنٹر بھی قائم کیا گیا تھا۔