Tuesday, May 20, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

فعہ 370کی منسوخی سے جموں وکشمیر میں نئے دور کا آغاز ہوا

Gadyal Desk by Gadyal Desk
17/07/2022
A A
فعہ 370کی منسوخی سے جموں وکشمیر میں نئے دور کا آغاز ہوا
FacebookTwitterWhatsappTelegram

گھڑیال نیوز ڈیسک

پانچ اگست 2019کے بعد جموں وکشمیر ایک بے مثال ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے جس میں تمام شعبوں میں تبدیلی کے اقدامات شروع کئے گئے ہیں ۔ موجودہ ایل جی انتظامیہ نے شفافیت کو یقینی بنانے کی خاطر تاریخی نوعیت کے اقدامات اُٹھائے جس کا ثمرہ یہ نکلا کہ رشوت خوری پر بہت حد تک قابو کیا گیا ہے ۔ رشوت خوری کے عناصر کا قلع قمع کرنے کی خاطر موجودہ ایل جی انتظامیہ نے اینٹی کرپشن بیورو کو مکمل اختیارات دئے ہیں ۔ آئے روز اینٹی کرپشن بیورو کے اہلکار راشی آفیسران کی گرفتاری عمل میں لا کر اُنہیں گرفتار کرکے جیلوں میں ٹھونس رہے ہیں ۔ اے سی بی نے سبھی لوگوں کو اس حوالے سے مطلع کیا کہ وہ راشی آفیسران کے بارے میں اے سی بی کو مطلع کریں تاکہ اُن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاسکے ۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت ایل جی انتظامیہ نے زمین کے ریکارڈ کی دیکھ ریکھ میں شفافیت کو یقینی بنانے کی خاطر آپ کی زمین آپکی نگرانی کے تحت ایک تاریخی نوعیت کا قدم اُٹھایا اور اس کے تحت شہریوں کے لئے ریونیو ریکارڈ آن لائن رکھا گیا ہے ۔ اب لوگوں کو جمعبندی یا خسرہ گردواری کے حصول کی خاطر کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ سب کچھ اب آن لائن دستیاب ہیں ۔ اس نظام کے تحت صارفین آن لائن سکین شدہ ڈیٹا کی کاپیاں تلاش اور دیکھ سکتے ہیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے اُٹھایا گیا یہ قدم لوگوں کے لئے آسانی لے کر آیا ہے ۔ اس پروگرام کا مقصد زمین کے ریکارڈ کے انتظام کو جدید بنانا، زمینی ریکارڈ کی دیکھ دیکھ کے نظام میں شفافیت کو بڑھانا، اس طرح زمین اورجائیداد کے تنازعات کے دائرہ کار کو کم کرنا اور ملک میں غیر منقولہ جائیدادوں کے لئے حتمی عنوانات کی سہولیت فراہم کرنا ہے ۔ اِس پروگرام کے اہم اجزاَ میں زمین کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن اور ڈیجیٹائزیشن، سروے ،ریسروے اور تمام سروے اور سیٹلمنٹ ریکارڈز کی اَپ ڈی ٹیشن ، زمینی ریکارڈ کے ساتھ جائیداد کے رجسٹریشن کا انضمام اور ڈیٹا کی صداقت اور حفاظت کو بڑھانے کے لئے کیڈسٹرل نقشے، نظام میں انتہائی شفافیت لانا ، صلاحیت کی تعمیر اور لینڈ ریکارڈز اِنفارمیشن سسٹم کی ترقی شامل ہیں ۔ اس پروگرام کی عمل آوری کے حصے کے طور پر ریونیو ریکارڈ کے سات کروڑ 70لاکھ صفحات اور 55,216نقشے کو سکین کیا گیا ہے تاکہ صارفین آسانی کے ساتھ انہیں حاصل کر سکے ۔ اپنے آغاز کے بعد، زمینی ریکارڈ کا پورٹل اب ریونیو ریکارڈز کے لئے ون سٹاپ منزل ہے ۔ ’’آپکی زمین ، آپ کی نگرانی ‘‘نے شہریوں کے لئے شفافیت اور سہولیت کے دور کا آغاز کیا ہے ۔ اب انہیں اَپنے ریونیو ریکارڈ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے دفاتر میں جانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ وہ لینڈ ریکارڈ پورٹل سے معلومات اورریکارڈ کو آسانی سے دیکھ اور ڈاوَن لوڈ کر سکتے ہیں ۔ زائد اَز10;46;70 لاکھ شہریوں نے پہلے ہی پورٹل پر اپنے اراضی ریکارڈ دیکھ لیا ہے اور شہریوں کی اس رائے کے نتیجے میں زمین کے ریکارڈ کو صاف اور اپ ڈیٹ کیا گیا ہے ۔ یہ شفافیت حکومت کی طرف سے معلومات پر مبنی پالیسی کی تشکیل میں مزید مدد کرے گی ۔ الغرض یہ کہ جموں وکشمیر کی موجودہ انتظامیہ جس کی سربراہی ایل جی منوج سنہا کر رہے ہیں لوگوں کو اُن کی دہلیزوں پر انصاف فراہم کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھا رہے ہیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر دعوءوں پر نہیں بلکہ کا م کرنے پر یقین رکھتے ہیں جس کی ہر سطح پر سراہنا کی جارہی ہیں ۔ عوامی حلقے بھی ایل جی منوج سنہا کے کام کاج سے کافی خوش نظر آرہے ہیں اور اُن کا کہنا ہے کہ موجودہ انتظامیہ ہی لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر زمینی سطح پر کام کر رہی ہیں جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ گزشتہ دنوں ہی جموں وکشمیر انتظامیہ نے رشوت ستانی میں ملوث لگ بھگ نصف درجن کے قریب آفیسران اور اہلکاروں کو نوکریوں سے برطر ف کیا ۔ مذکورہ ملازمین پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی پوزیشن کا ناجائز استعمال کرکے نہ صرف کاموں کو نپٹانے میں رشوت حاصل کی بلکہ جعلی کاموں پر بھی ٹینڈر اجرا کئے اور اس طرح سے سرکاری خزانے کو انہوں نے دو دو ہاتھوں لوٹا ۔ رشوت خوری کے خلاف موجودہ انتظامیہ نے جو جنگ شروع کی ہے اُس کے زمینی سطح پر مثبت نتاءج سامنے آرہے ہیں کیونکہ سابقہ حکومتوں نے جموں وکشمیر کو رشوت کے دلدل میں پھینک دیا تھا سرکاری اداروں میں غریبوں اور مفلوک الحال لوگوں کے کام نپٹانے میں بھی رشوت کا تقاضہ کیا جارہا تھا لیکن آج حالات بدل گئے ہیں ، رشوت کے خلاف شروع کی گئی جنگ کے ثمر آور نتاءج برآمد ہو رہے ہیں اور سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین بھی پھونک پھونک کر قدم اُٹھا رہے ہیں کیونکہ اب رشوت خوری میں ملوث ملازمین کو معطل ہی نہیں بلکہ نوکریوں سے بھی برطرف کیا جائے گا اور اس کے لئے موجودہ انتظامیہ نے ایک قانون بھی پاس کیا ہے ۔

Related posts

CRPF’s 179 BN Holds 6th Free Medical Camp in Sopore’s Remote Zaingair Belt

CRPF’s 179 BN Holds 6th Free Medical Camp in Sopore’s Remote Zaingair Belt

19/05/2025
Janta Dal United Welcomes Youth Leaders from NC in Srinagar

Janta Dal United Welcomes Youth Leaders from NC in Srinagar

19/05/2025
Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

Lt Governor dedicates this month’s episode to the citizens working for betterment of the society & nation building

Next Post

MD AMUL calls on Lt Governor

Related Posts

CRPF’s 179 BN Holds 6th Free Medical Camp in Sopore’s Remote Zaingair Belt
Kashmir

CRPF’s 179 BN Holds 6th Free Medical Camp in Sopore’s Remote Zaingair Belt

by Gadyal Desk
19/05/2025
0

Sopore: The Central Reserve Police Force (CRPF)’s 179 BN on Monday organised yet another free medical camps for the awaam...

Read more
Janta Dal United Welcomes Youth Leaders from NC in Srinagar

Janta Dal United Welcomes Youth Leaders from NC in Srinagar

19/05/2025
Sakeena Masood inaugurates, addresses National Academia Industry Conclave 4.0 at IUST

Sakeena Itoo conducts extensive tour of DH Pora Constituency

19/05/2025

Power Shutdown

19/05/2025
“We the Kashmir” Foundation Organises Mental Health Counselling Session at Orphanage in Pazalpora Bijbehara

“We the Kashmir” Foundation Organises Mental Health Counselling Session at Orphanage in Pazalpora Bijbehara

18/05/2025
Next Post
MD AMUL calls on Lt Governor

MD AMUL calls on Lt Governor

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.