Sunday, August 23, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

گلشن کلچرل فورم کشمیر کے اہتمام سے دو روزہ فوک میوزک فیسٹول اختتام پذیر۔ کئ فنکاروں کو اعزاز سے نوازا گیا

Gadyal Desk by Gadyal Desk
17/07/2022
A A
گلشن کلچرل فورم کشمیر کے اہتمام سے دو روزہ فوک میوزک فیسٹول اختتام پذیر۔ کئ فنکاروں کو اعزاز سے نوازا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegram

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے بدرن ماگام میں تحریک ساز ادبی اور ثقافتی انجمن گلشن کلچرل فورم کشمیرکے اہتمام سے منعقدہ دو روزہ فوک میوزک فیسٹیول آج اختتام کو پہنچا۔ سنگیت ناٹک اکاڈمی دہلی کے مالی تعاون سے منعقدہ اس فیسٹول میں آج دوسرے روز بھی کئ لوک فنکاروں نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔ جس سے سامعین کی ایک بھاری تعداد محضوظ ہوئی۔ آج کی تقریب پر مہمان خصوصی کی حثیت سے معروف شاعر عبدالرشید شہباز موجود تھے جبکہ صدارت کے فرائض فورم کے صدر سید بشیر کوثر نے انجام دۓ۔ صدارتی ایوان میں فورم کےنائب صدر اور خوش لہن شاعر لطیف نیازی ، مقبول شیدا، خورشید خاموش اور عبدالعزیز ڈار موجود تھے۔ معروف ادیب، شاعراور فورم کے جنرل سیکریٹری گلشن بدرنی نے آج دوسرے دن فیسٹول کا افتتاح کرتے ہوئے لوک موسیقی کی اہمیت افادیت اور فنکاروں کو در پیش مشکلات کا سرسری جائزہ پیش کیا۔
آج کی نشست میں جن فنکاروں نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے ان میں فاروق احمد شاہ، نثار احمد بیگ گوئگامی، خورشید احمد بٹ اور غلام محمد گنائی اپنے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شامل تھے۔
واضح رہے اس دو روزہ جشن کا آغاز کل سابقہ ایڈشنل ڈائریکٹر جنرل دور درشن ڈاکٹر رفیق مسعودی اور معروف ثقافت ساز ادیب اور محقق حسرت گڈھا نے کیا تھا۔ اس تقریب میں نثار نسیم اور شفیق قریشی بھی موجود رہے۔
گلشن کلچرل فورم کشمیر سے وابستہ فنکاروں نے استقبالیہ گیت پیش کیا۔ اسکے بعد بالترتیب گلزار احمد گنائ، غلام محمد گنائی اور شفیع سو پوری نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے سامعین میں ایک خوبصورت سمع باندھا ۔
فیسٹول کی افتتاحی تقریب کے دوران فورم کی جانب سے لوک موسیقی میں نمایاں کار کردگی اور اسے پروان چڑھا نے والے فنکاروں میں اعزازات عطا کیۓ گیۓ۔ اعزاز حاصل کرنے والوں میں معروف گلوکار گلزار احمد گنائی، منظورالحق عبدالغفار کانہامی اور شفیع سو پوری شامل ہیں۔
دریں اثنا مقامی طور مختلف تمدنی سماجی اور تعلیمی شعبوں میں نمایاں کار کردگی دکھانے والوں کو جن میں مرحوم ماسٹر غلام احمد خان بعد از مرگ، مرحوم محمد مقبول وانی بعد از مرگ اور جناب عبدالعزیز ڈار کو بالترتیب اعزاز عطا کیۓ گیۓ۔
اس دو روزہ جشن میں لوگوں کی ایک بھاری تعداد نے شرکت کی۔ موسیقی شائقین اور سکالروں نے گلشن کلچرل فورم کشمیر کی اس کوشش کو کافی سراہا۔ فنکاروں اور منتظمین نے لوگوں سے کافی داد و تحسین حاصل کی۔
فورم کے جنرل سیکریٹری گلشن بدرنی نے متعلقہ ایجنسیوں، میڈیا فیٹرنٹی فنکاروں اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے اس فیسٹول کو کامیاب بنا دیا۔

(محمد  ادریس)
میڈیا سیکریٹری
گلشن کلچرل فورم کشمیر

Related posts

“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan

“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan

19/08/2026
LG Sinha Sets 2040 Vision for SMVDU, Calls for Global Leadership in AI, Research and Innovation

LG Sinha Sets 2040 Vision for SMVDU, Calls for Global Leadership in AI, Research and Innovation

19/08/2026
Previous Post

Run For Fun to Celebrate Kargil Victory at T Suntwari, Macchal Sector

Next Post

203 Covid-19 Cases, No Death In J&K

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan
Home

“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan

by Gadyal Desk
19/08/2026
0

Dehradun, Aug 19 (JKNS): Vice President C. P. Radhakrishnan on Wednesday urged Indian Forest Service (IFS) probationers to strike a...

Read more
LG Sinha Sets 2040 Vision for SMVDU, Calls for Global Leadership in AI, Research and Innovation

LG Sinha Sets 2040 Vision for SMVDU, Calls for Global Leadership in AI, Research and Innovation

19/08/2026
Cong alliance with NC ‘unholy, mismatched, power-hungry’: HM Amit Shah

“Security Forces Ripped Apart ISI-Backed Shahzad Bhatti Terror Network”: HM Amit Shah

17/08/2026
BJP makes manifesto committee for J&K

BJP Announces New National Office-Bearers; Ram Madhav, Tariq Mansoor Among Vice Presidents

17/08/2026
AGS Uri Hosts Inter-School Debate & Quiz Competitions Ahead of 80th Independence Day

AGS Uri Hosts Inter-School Debate & Quiz Competitions Ahead of 80th Independence Day

14/08/2026
Next Post
203 Covid-19 Cases, No Death In J&K

203 Covid-19 Cases, No Death In J&K

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.