سیلابی ریلوں سے بستیوں اور خانہ بدوشوں کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔
کپواڑہ 22جون//بٹ مظفر۔
شدید بارشوں اور برفباری سے زندگی کا پہیہ جام بستیوں اور خانہ بدوشوں پر آفات سماوی قہر بن کر ٹوٹ پڑی ۔تفصیلات کے بم مطابق وادی کے میدانی علاقوں میں شدید بارشوں اور بالائی علاقوں میں بے وقت برفباری سے بہکوں میں سکونت پذیر خانہ بدوشوں کو برفباری اور سیلابی ریلوں سے شدید نقصان پہنچا ہے کئ جگہوں سے مال مویشیوں کو بھی سخت نقصان ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے جبکہ میدانوں علاقوں میں جہاں عوام کو خشک سالی سے راحت ملی لیکن دوسری جانب شدید بارشوں کی وجہ سے کئ جگہوں پر املاک اور فصل خریف کو کافی نقصان ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ ضلع کپواڑہ کے بالائی علاقوں جن میں بنگس وادی, سادھناہ ٹاپ, فرکن ٹاپ اور مژھل رنگ۔ناٶن گلی ٹاپ پر بھی ایک سے دو انچ برف گرنے کی خبر موصول ہوئی ہے جہاں پر خانہ بدوش لوگ اس وقت مال مویشی کے ساتھ خیمہ زن ہیں کو کافی مشکلات پیدا ہوئے ہیں اور کئ جگہوں سے مال مویشی ہلاک ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے جبکہ وادی بھر میں انتظامیہ اور ایس ڈی آر ایف متحرک ہوچکی ہے اور ہر جگہ ایس ڈی آر ایف عوام پر گہری نظر بنائے ہوئے ہیں جبکہ کئ سیاسی جماعتیں نے بھی اس حوالے سے علاقوں میں دورے شروع کیے ہیں تاکہ بوقت ضرورت عوام کو راحت مل سکے ۔مسلسل بارشوں کی وجہ سے اکثر علاقوں میں جموں وکشمیر اپنی پارٹی کی طرف سے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے پارٹی ورکران و عہدیداران کا دورہ بڑے پیمانے پر جاری ۔اس حوالے سے جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے پرزڈینٹ سعید الطاف بخاری نے وادی کے طول وعرض میں ورکران کے وفود کا دورہ کرنے کا حکم دیا تھا ۔اس حکم نامے کے پیش نظر اپنی پارٹی کے ورکران نقصان زدہ علاقوں میں عوام کے ساتھ ملاقی ہوتے ہوئے پائے گئے ہیں ۔تاہم اسی مشن کے پیش نظر آج ڈسٹرکٹ وایس پرزڈینٹ کپواڑہ عبدالرشید بٹ کی ہدایت پر کپواڑہ کے اطراف واکناف میں بھی کئ ٹیموں نے نقصان زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور عوام کے ساتھ ہمدردی کی تاہم شمالی علاقوں میں یوتھ لیڈر اپنی پارٹی خان آکاش اشرف کی قیادت میں ورکران کی ایک ٹیم نے کئ دیہات جن میں ۔تمنہ, چوکیبل, منزگام, شہولورہ, آلوسہ, باباپورہ, گفہ بل, بنگر گنڈ, چھمپورہ,ہفرڈہ ,فلمرگ,ہنگنی کوٹ وماگام ناڈ , ودیگر علاقہ جات قابل زکر ہیں جن کا انہوں نے دورہ کیا۔تاہم خان آکاش اشرف کے ہمراہ اپنی پارٹی کے کئ سرکردہ ورکران بھی شامل تھے جن میں ۔عبدالرشید یوتھ بلاک پرزڈینٹ رامحال , غلام محمد بٹ حلقہ پرزڈینٹ ہفترڈہ, فیاض احمد میر یوتھ بلاک سیکریٹریررامحال , خضر محمد لون تارتھ پورہ سینیر ورکر اپنی پارٹی قابل زکر ہیں ۔اس دوران خان آکاش اشرف نے سرکار سے مانگ کرتے ہوئے بتایا کہ سرکار کو چاہئے کہ وہ نقصانات کا جائزہ لیکر متاثر لوگوں کی فوری مدد کو یقینی بنائیں اور ہر جگہ حادثات سے نمٹنے کیلئے ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں کو تعینات کریں اور رضاکاروں سے بھی مدد حاصل کریں ۔اس دوران انہوں نے اپنی پارٹی کے ورکران سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ بھی رضاکارانہ طور پر نقصان شدہ علاقوں میں عوام کی مدد کریں اور انکو ہر ممکن تعاون فراہم کریں ۔