تفصیلات کے مطابق سوناواری کے شلوت، شادی پورہ، ترگام و دیگر کئی دیہات میں میں پانی کی قلت کے باعث دھان کی فصلوں کی کاشت متاثر ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے – ادھر دریائے جہلم میں پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے محکمہ اریگیشن فصلوں کو مناسب پانی پہنچانے میں ناکام ہورہا ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو خدشہ ہے کہ دھان کی فصلوں کو اگر جلد سے جلد پانی نہیں پہنچایا گیا تو ہزاروں کنال پر مشتمل اراضی خشک سالی سے دوچار ہوسکتی ہے –
کسانوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انکا مسئلہ حل فوراً کیا جائے تاکہ ان کی محنت رائیگاں ہونے سے بچ سکیں
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more