Sunday, August 23, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے سپورٹس سرگرمیوں کو فروغ دینے سے نوجوانوں میں شعور پیدا ہوا

Gadyal Desk by Gadyal Desk
21/04/2022
A A
جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے سپورٹس سرگرمیوں کو فروغ دینے سے نوجوانوں میں شعور پیدا ہوا
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan

“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan

19/08/2026
LG Sinha Sets 2040 Vision for SMVDU, Calls for Global Leadership in AI, Research and Innovation

LG Sinha Sets 2040 Vision for SMVDU, Calls for Global Leadership in AI, Research and Innovation

19/08/2026

گھڑیال نیوز ڈیسک
جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے سپورٹس سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ سپورٹس سرگرمیوں سے نہ صرف نوجوان اپنی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کرتا ہے بلکہ اس سے وہ سماجی برائیوں سے بھی دور رہتا ہے۔ جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے یوٹی میں سپورٹس سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کی خاطر سپورٹس کونسل کو متحرک کیا ہے جس کا ثمرہ یہ نکلا کہ آج جموں وکشمیر کے ہر ضلع اور گاوں میں ٹورنمنٹ منعقد کئے جارہے ہیں جس میں نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ وادی کشمیر کے نوجوانوں میں گر چہ صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں تاہم سابقہ حکومتوں نے اس کی اور کوئی توجہ نہیں دی حتیٰ کہ سپورٹس سرگرمیوں کی خاطر جو پیسے مرکزی حکومت نے واگزار کئے اُن کی بندر بانٹ کی گئی اور اس حوالے سے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲ پر الزام ہے کہ اُس نے کروڑوں روپیہ ہڑپ کئے ہیں۔ سابقہ حکومتوں نے صرف بندر بانٹ کرکے عالیشان محلات تعمیر کئے تاہم وادی کشمیر کے لوگوں کو بُرائیوں اور مصیبتوں کی دلدل میں جھونک دیا لیکن اب حالات بدل گئے ہیں وادی کشمیر کے لوگوں میں یہ احساس پیدا ہو گیا ہے کہ اُن کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ کیا گیا اور جو پیسے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں پر خرچ ہونے تھے اُنہیں سابقہ حکمرانوں نے عیش و عشرت پر خرچ کیا ۔ وادی کشمیر کے لوگوں میں اب سیاسی شعور بیدا ہو گیا ہے اور ایسے کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں جنہوں نے لوگوں کو دھوکہ دے کر اُن کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا۔ جموں وکشمیر کے موجودہ ایل جی منوج سنہا کی ذاتی کاوشوں کے نتیجے میں ہی وادی کشمیر کے ہر گاوں ، ہر علاقے میں سپورٹس سرگرمیاں جاری ہیں اور اس میں مقامی نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر اپنی ریاست کا نام روشن کر رہے ہیں۔ سپورٹس سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے سے ہی جموں وکشمیر کے چار کھلاڑیوں نے اس سال آئی پی ایل میں حصہ لیا ۔ عمران ملک جو کہ اُبھرتے کھلاڑی ہے نے آئی پی ایل میں شاندار کارکرگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ملک کیا بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑی اس کی گیند بازی کی داد دے رہے ہیں۔ وادی کشمیر کے نوجوانوں میں سپورٹس کا جذبہ پید اکرکے جموں وکشمیر انتظامیہ نے ایک مثالی کام کیا ہے جس کے نتیجے میں یہاں کے نوجوانوں کو اب ملک کے مختلف ریااستوں میں اپنے جوہر دکھانے کا موقع میسر ہوا ہے۔ جموں وکشمیر کے کھلاڑیوں نے رواں سال ملک کی مختلف حصوں میں منعقد کئے گئے ٹورنمنٹوں میں بھی مدعو کیا گیا جس دوران انہوں نے اپنی شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے جموں وکشمیر کانا م بلند کیا۔ جموں وکشمیر جو کہ ملک کی دیگر ریاستوں سے کافی پیچھے میں سپورٹس سرگرمیوں کو بڑھاوادینے سے نوجوانوں میں ایک امید کی کرن پیدا ہو گئی ہے۔ نوجوان طبقہ جن کے ہاتھوں میں بندوق اور پتھر تھما ئے گئے اب اُن کے ہاتھوں میں بلا ، گیند،فٹبال ہیں اور یہ سب کچھ موجودہ انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی کوششوں سے ہی ممکن ہو پایا ہے۔ وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ان دنوں ٹی ٹوینٹی ٹورنمنٹ منعقد ہو رہے ہیں جس میں یہاں کے نوجوانوں کے اندر موجود ہنر کو پرکھاجا رہا ہے اور جو بھی کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے اُنہیں آگے جانے کا موقع فراہم کرنے کی خاطر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ جموں وکشمیر انتظامیہ نے گزشتہ ماہ ہی سپورٹس پالیسی کا اعلان بھی کیا جس کے تحت اب بین الاقوامی سطح پر میڈیل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو بھاری رقم کے ساتھ ساتھ سرکاری نوکری بھی فراہم کی جائے گی۔ اس پالیسی کا جموں وکشمیر کے لوگوں نے خیر مقدم کیا ہے کیونکہ لوگوں کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومتوں کی جانب سے اُن صرف مظالم ڈھائے گئے لیکن موجودہ انتظامیہ نے نوجوان نسل کے مستقبل کو تابناک بنانے کی خاطر زمینی سطح پر کام کیا ہے ۔ سپورٹس پالیسی کی وجہ سے اب جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو سپورٹس کے ذریعے روزگا رحاصل ہوگا اور اس کے لئے باضابط طور پر سرکار نے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کی ہے۔ جموں وکشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں تاہم اُنہیں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرنا ضروری تھا اور موجودہ انتظامیہ نے سپورٹس پالیسی کا اعلان کرکے جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو ایک نوید دی ہے ۔ ایل جی انتظامیہ کی جانب سے سپورٹس کے تئیں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کا عوامی حلقوں نے بڑے پیمانے پر خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا کہ کھیل کود کی سرگرمیوں سے ہی نوجوانوں کو برائیوں سے پرے رکھا جاسکتا ہے اورا س کے ذریعے ہی وادی کشمیر میں پوری طرح سے امن و امان کی فضا قائم ہوگی کیونکہ جو لوگ نوجوانوں کو گمراہ کرکے اُنہیں ملک مخالف سرگرمیوں کے لئے اکساتے ہیں اُن کی سرگرمیوں پر بھی اب قدغن لگ چکی ہے ۔

Previous Post

‘My Youth My Pride’ events rescheduled

Next Post

Lt Governor Launches Night Parking Facility at Jammu & Srinagar Airports

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan
Home

“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan

by Gadyal Desk
19/08/2026
0

Dehradun, Aug 19 (JKNS): Vice President C. P. Radhakrishnan on Wednesday urged Indian Forest Service (IFS) probationers to strike a...

Read more
LG Sinha Sets 2040 Vision for SMVDU, Calls for Global Leadership in AI, Research and Innovation

LG Sinha Sets 2040 Vision for SMVDU, Calls for Global Leadership in AI, Research and Innovation

19/08/2026
Cong alliance with NC ‘unholy, mismatched, power-hungry’: HM Amit Shah

“Security Forces Ripped Apart ISI-Backed Shahzad Bhatti Terror Network”: HM Amit Shah

17/08/2026
BJP makes manifesto committee for J&K

BJP Announces New National Office-Bearers; Ram Madhav, Tariq Mansoor Among Vice Presidents

17/08/2026
AGS Uri Hosts Inter-School Debate & Quiz Competitions Ahead of 80th Independence Day

AGS Uri Hosts Inter-School Debate & Quiz Competitions Ahead of 80th Independence Day

14/08/2026
Next Post
Lt Governor Launches Night Parking Facility at Jammu & Srinagar Airports

Lt Governor Launches Night Parking Facility at Jammu & Srinagar Airports

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.