سرینگر 27 مارچ // سماجی جرائم کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے سوپور میں پولیس نے غیر قانونی شراب سمیت ایک شخص کو گرفتار کیا ۔
پولیس اسٹیشن تازو کی پولیس پارٹی نے امرگڑھ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو روکا جس کی شناخت مشتاق احمد صوفی ولد غلام نبی صوفی ساکن خوشحال کالونی سوپور کے نام سے ہوئی ہے۔
دوران چیکنگ اس کے قبضے سے ناجائز شراب برآمد ہوئی۔ اسے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔
اس سلسلے میں متعلقہ تھانہ میں قانون کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں سماج دشمن عناصر کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔





