سرینگر27 مارچ// بڈگام کے علاقے چٹابگ میں دہشت گردی کے ایک واقعے میں شہادت پانے والے شہید اشفاق احمد ساکن چٹابگ بڈگام کے عزاز اوار احترام کے لئے ڈی پی ایل بڈگام میں گللباری کی تقریب ہوئی جس میں شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
اس موقعہ پر،ڈی سی بڈگام جناب شہباز مرزا-جے کے اے ایس اور ایس ایس پی بڈگام شری طاہر سلیم-جے کے پی ایس کی قیادت میں سول اور پولیس افسران نے میت پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ڈیوٹی کے دوران شہید کی عظیم قربانی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں سی اے پی ایف اور پولیس کے سینئر افسران بشمول ڈی سی او 43 سی آر پی ایف، ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر بڈگام، ڈی وائی ایس پی ڈار بڈگام، ایس ایچ او بڈگام، پولیس اور سیکورٹی فورسز کے دیگر افسران اور جوان شامل ہیں۔ہم شہید کو ان کی فرض شناسی میں دی گئی عظیم قربانی پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس اہم موڑ پر ان کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ دہشت گردوں نے کل شام ایس پی او اشفاق احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار کے رہائشی مکان میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی۔ دہشت گردی کے اس واقعے میں اشفاق احمد شہید ہوگئے جب کہ ان کا بھائی جسے اسپتال منتقل کیا گیا تھا آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔





