Thursday, June 4, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

حکومت جموں و کشمیر محکمہ اطلاعات شری اَمرناتھ جی یاترا۔2022ء 43 روزہ پوتریاترا 30 ؍جون سے شروع ہوگی

Gadyal Desk by Gadyal Desk
27/03/2022
A A
حکومت جموں و کشمیر محکمہ اطلاعات شری اَمرناتھ جی یاترا۔2022ء 43 روزہ پوتریاترا 30 ؍جون سے شروع ہوگی
FacebookTwitterWhatsappTelegram

لیفٹیننٹ گورنر نے شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کی 41ویں بورڈ میٹنگ کی صدارت کی
آن لائن رجسٹریشن 11 ؍اپریل سے شروع ہوگی
ہم آنے والے تمام عقیدت مندوں اور خدمات فراہم کرنے والوں کو بہترین درجے کی صحت سہولیات فراہم کریں گے ۔ لیفٹیننٹ گورنر
جموں/27؍مارچ 2022؁ء
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج یہاں راج بھون میں شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ کی 41 ویں بورڈ میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ اِس برس 43 روزہ پوتر یاترا 30؍ جون کو تمام کووِڈ پروٹوکول کے ساتھ شروع ہوگی اور روایت کے مطابق 11؍اگست 2022ء کو رکھشا بندھن کے دِن اِختتام پذیر ہوگی۔شری اَمرناتھ جی یاترا کے لئے آن لائن رجسٹریشن 11؍ اپریل سے شروع ہوگی۔
دورانِ بورڈ میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر ، بورڈ کے اراکین سوامی اودھیشا نند گری جی مہاراج ، ڈی سی رینہ، محترمہ کیلاش مہرا سادھو، کے این رائے ، کے این شریواستو ، پتمبر لال گپتا ، ڈاکٹر شیلیش رینہ ، پروفیسر وشو ا مورتی شاستری اور جموں وکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران نے بھی آنے والی یاترا پر مختلف مسائل پر گہرائی سے غور و خوض کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ متحرک رہیں اوریاترا کے احسن یاترا کے اِنعقاد کے لئے وسیع اِنتظامات کو یقینی بنائیں کیوں کہ اِس برس پوتر گپھا میں حاضری دینے کے لئے بڑی تعداد میں شردھالوؤں کی آمد متوقع ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت یاتریوں کے لئے آر ایف آئی ڈی سسٹم متعارف کر رہی ہے تاکہ ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے راستے میں میں ان کی نقل و حرکت کو پتہ لگایا جاسکے۔
اُنہوں نے تمام آنے والے عقیدت مندوں اور خدمات فراہم کرنے والوں کو بہترین درجے کی صحت سہولیات فراہم کرنے ، یاتریوں کے لئے ٹیلی کمیونکیشن چینلوں کو مضبوط بنانے ، مختلف سرکاری محکموں اور ایجنسیوں کے درمیان بہترین ہم آہنگی حاصل کرنے کے لئے جدید ترین تکنیکی اقدامات کے اِستعمال پر خصوصی زور دیا ۔
سی اِی اوشری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ نتیشور کمار نے شرائین کے روٹ میپ اور ایس اے ایس بی کی جانب سے راستے میں اور پوتر گپھا میں دستیاب مختلف خدمات کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا۔
بتایا گیا کہ اِس برس کی یاترا کے لئے اہم تیاریاں کی گئی ہیں ۔ رہائش کی گنجائش میں اِضافہ ، نئے یاتری نواس بھون ، صحت کی بہتر سہولیات، اَپ گریڈ شدہ ٹریک ، ٹیلی کمیونکیشن کی سہولیات ، ہیلی سروسز ، ایس اے ایس بی ایپ ، پونی والوں کے لئے سال بھر کی انشورنس ، یاتریوں اور خدمات فراہم کرنے والوں کے فائدہ کے لئے بہت سے منفرد اِقدامات کئے گئے ہیں۔
ایڈیشنل سی ای او شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ راہل سنگھ نے میٹنگ کو سالانہ یاترا کے سلسلے میں کی جانے والی سرگرمیوں اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔اِس کے علاوہ بورڈ کے سامنے ایجنڈا کی چیزیں پیش کیں۔
شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ کے معزز ممبران کی طرف سے متعدد تجاویز اور ان پٹ پیش کئے گئے جن میں یاترا سے متعلق تمام معلومات سے لوگوں کو سہولیت فراہم کرنے کے لئے سوشل میڈیا ، موبائل ایپ اور یوٹیوب ویڈیوز کے ذریعے مسلسل میڈیا مہم شامل ہے ۔
شری امرناتھ جی شرائین بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ یاترا دونوں راستوں ضلع اننت ناگ کے پہلگام ٹریک اور گاندربل ضلع کے بال تل سے ایک ساتھ شروع ہوگی ۔بورڈ نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ یومیہ روٹ کے لحاظ سے یاتریوں کی حد 10,000 تک رکھی جائے جس میں ان یاتریوں کو چھوڑ کر جو ہیلی کاپٹروں سے سفر کریں گے ۔ بورڈ نے 2.75 کلومیٹر طویل بال تل سے دومیل تک یاتری کے لئے مفت بیٹری کار سروس کو بڑھانے کا بھی فیصلہ لیا ہے۔
دوران میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر نے سادھو اور سنت سماج کی سہولیت کے لئے اکھڑا پریشدوں ، اچاریہ پریشدوں کو خصوصی دعوت نامے بھیجنے کی بھی ہدایت دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بورڈ ممبران کی طرف سے دی گئی تمام تجاویز پر جموں وکشمیر یوٹی اِنتظامیہ اور ایس اے ایس بی کے متعلقہ اَفسران عمل کریں گے۔ اُنہوں نے افسران کو مزید ہدایت دی کہ وہ تمام جاری بنیادی ڈھانچہ اپ گریڈیشن کے کاموں کو مئی کے آخر تک مکمل کر یں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ٹریک پر اور یاترا کیمپوں میں عالمی معیار کے صفائی کے انتظامات کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یاترا کے آغاز سے پہلے ٹریک روٹوں پر تمام یوٹیلیٹیز کو تیار اور فعال بنایا جانا چاہئے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے شری امرناتھ جی یاترا۔ 2022ء سے متعلق معلومات کی وسیع پیمانے پر تشہیر کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے متعلقین کو مزید ہدایت دی کہ وہ یاترا پرمٹ فراہم کرنے کے لئے اضافی سرکاری اور نجی بینکوں اور ان کی شاخوں کو شامل کرنے کے امکان کو تلاش کریں۔
اُنہوں نے شری امرناتھ جی شرائین کے حوالے سے مستند ادب اور تحقیقی کتابوں کو فروغ دینے اور تخلیق کرنے کے لئے ریسرچ فیلوؤں کو شامل کرنے کی بھی تجویز دی۔
یہ بورڈ پوری دنیا کے عقیدت مندوں کے لئے صبح اور شام کی آرتی کے براہِ راست نشریات کو بھی قابل بنائے گا۔ ‘شری امرناتھ جی یاترا’ ایپ گوگل پلے سٹور پر دستیاب کی گئی ہے تاکہ یاترا، موسم کے بارے میں مناسب معلومات حاصل کی جا سکے اور آن لائن کئی خدمات حاصل کی جا سکیں۔
ڈی جی پی دِلباغ سنگھ نے بورڑ کو یاتر ا کے لئے حفاظتی اِنتظامات کے تفصیلی پلان کے بارے میں آگاہ کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ ماؤنٹین ریسکو ٹیموں کے علاوہ جے کے پی یاتریوں کے لئے صحت اور طبی اِمداد ی کیمپ بھی لگائے گا۔
بورڈ میٹنگ میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، ڈی جی پی دِلباغ سنگھ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ خزانہ اتل ڈولو ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ صحت و طبی تعلیم وویک بھرد واج ، پرنسپل سیکرٹری محکمہ تعمیرات عامہ ( آر اینڈ بی ) شیلندر کمار ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری اور سی ای او ایس اے ایس بی نتیشور کمار، اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ، صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، کمشنر سیکرٹری جل شکتی محکمہ ایم راجو، صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر، اے ڈی جی سی آر پی ایف دِلجیت سنگھ،آئی جی پی کشمیر وِجے کمار، ایس اے ایس بی کے سابق ایڈیشنل سی اِی او ایس انوپ کمار سونی موجود تھے۔
نمبر0615

 

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
Previous Post

Rana lauds J&K cricketers making mark in national, IPL events

Next Post

DIPR Cultural Wing organizes Cultural Program at GGHSS Seri Nowshera

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
DIPR Cultural Wing organizes Cultural Program at GGHSS Seri Nowshera

DIPR Cultural Wing organizes Cultural Program at GGHSS Seri Nowshera

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.