سری نگر: وادی کشمیر میں تجارت اور تاجروں کی مختلف مسائل کا سامنا ہے جن کو فوری حل کرنے کی ضرورت پر کے ٹیم ایم ایف نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں مختلف ادوارمیں اگر کوئی طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے تو وہ تاجر طبقہ ہے اسلئے ان کی بقاءاور بحالی کی طرف توجہ دی جائے ۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچررس فیڈریشن (کے ٹی ایم ایف ) کی ایک اہم میٹنگ فیڈریشن کے مرکزی دفتر پر منعقد ہوئی جس میں تمام ایگزکیٹو ممبران جن میں پریذیڈنٹ شاہد حسین میر، محمدصادق بقال، محرا لدین ، ملک رئیس ، زاہد یوسف ، اعجاز میر، فاروق احمد شاہاور عاصف احمد مٹا کے علاوہ تمام ممبران نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران کئی اہم معاملات پر سیر حاصل بحث کی گئی ۔ خاص کر تاجروں کو درپیش مسائل اور مشکلات پر غور وخوض کیا گیا ۔اس موقعے پر فیڈریشن کے سربراہ محمد صادق بقال نے ٹریڈرس کو روزانہ کی درپیش ہونے والے مسائل کا جائزہ لیا اور فیڈریشن کے صدر شاہد حسین میر اور تمام دیگر ممبران پر زور دیا ہے کہ وہ تجارت کو درپیش مسائل کے حل کی طرف توجہ مرکوز کریں اور زمینی سطح پر کام کو ترجیح دیں۔
PM Modi Presents Russian Translation of Thirukkural to Putin, Holds Talks on Strengthening India-Russia Ties
Srinagar, Sept 11 (JKNS): Prime Minister Narendra Modi said he presented a Russian translation of the sacred Thirukkural by...
Read more







