کپوارہ:باٸز ہایر سیکنڈری اسکول کپوارہ میں انجمن ادب ثقافت کے اہتمام سے ایک روزہ ادبی کانفرنس منعقد ہوٸی۔کانفرنس کی صدارت ادبی مرکز کامراز جموں و کشمیر کے صدر محمد امین بٹ نے کی جبکہ جنرل سیکٹری شبنم تلگامی،معروف ادیب اور قلمکار عبدالغنی بیگ اطہر،شاکر شفیع،اختر حسین منصور اور جاوید اقبال ماوری ایوان صدارت میں موجود تھے۔
انجمن کے صدر جی این شاکر نے اپنے صدارتی خطبے میں کہا کہ انجمن کے قیام کا مقصد ادب کے ساتھ ثقافتی ورثے کو تحفظ دینے،فن اور ہنر کو فروغ دینے اور با صلاحت نوجوانوں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لٸے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔
اپنے صدارتی خطبے میں محمد امین بٹ نے اس کاوش کو سراہتے ہوٸے کہا کہ ادبی مرکز کامراز ہمیشہ زبان ادب کے فروغ کے لٸے کام کرنے والوں کو حوصلہ افزاٸی کرنے کے لٸے پیش پیش رہتا ہے۔انہوں نے اس موقعے پر مادری زبان کو فروغ دینے اور اس کی ترقی و تشریح کے لٸے ہر سطح پر کوشش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
اس موقعے پر کپوارہ ضلع کے معروف ادیب قلم کار عبدالغنی بیگ اطہر،محمد ایوب خان دلبر جواں سال اردو شاعر عرفان غازی اور آفتاب طارق کو سند امتیاز عطا کی گٸیں۔
کانفرنس کی کارواٸی کو ارشاد ابن مختار نے انجام دیا جبکہ محمد سلطان شوق اور عبدالحد حامی نے ضلع کپوارہ کے پرانے شعرا پر مقالے پڑھے۔
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more






