طارق راتھر
تحصیل لنگیٹ کے نالہ ماور میں گزشتہ روزہ غرقاب ہوئے شخص کی تلاش آج دوسرے روز بھی جاری ہے تاہم متوفی کا کوئی سراغ نہیں مل پایا نمائندے کے مطابق اگرچہ مقامی نوجوان ۔پولیس ۔ایس ڈی ار ایف اور فوج کے نیوی کماڈو غرقاب ہوئے شہری کہ تلاش کررہے ہیں تاہم آج شا م گئے تک ان کی کوششیں نام کام رہی اور آج دوسرے روز بھی نالے سے شہری کی نعش بازیاب نہ ہوسکی ۔ادھر پہر پیٹھ سے آئی ایک وفد جس میں فاروق احمد ڈار ۔بشیر احمد ۔غلام محمد کے علاوہ درجنوں لوگوں نے مظاہرے کرتےہوئے بتایا کہ نالہ کو بند کروں جے سی بی ہٹاو ۔نالے کو بچاو کے نعرے بلند کئے انہوں نے کہا نالہ مسلسل قیمتی جانوں کا ضیاع کر رہا ہے اور ماضی میں ڈوبنے کے واقعات میں دس سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے یہ دعوے کہ انہوں نے علاقے میں غیر قانونی کان کنی پر سخت پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن ان پابندیوں پر کوئی عمل پیرا نہیں ہورہا ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر حکام ریت مافیا کے خلاف چھاپے ماریں کررہی ہے ان کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے دعوے کرہی ہےلیکن اس کے باوجود بھی کیونک مذکورہ نالہ سے کان کنی کی جارہی ہے اور انتظامیہ کیوں اس پر قابو پانے میں ناکامی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس نالے پر مکمل طور بین لگائی جائےتاکہ انسانی جانوں کا ضیاں نہ ہو انہوں نے کہا اگر اس بار بھی نالے مذکورہ مکمل طور پابندی نہیں ہوئی اور ان غیر کان کنہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہیں ہوئی تو ہم لوگ سخت اقدامات اتھانے پر مجبور ہوجائے گے ۔۔۔