Tuesday, September 1, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

ایس آئی اے اور پولیس کے جنوبی، وسطی کشمیر میں چھاپے | جیش کے 10 اور دیگر4بالائی زمین اعانت کار گرفتار

Gadyal Desk by Gadyal Desk
17/02/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

“Zehanpora Site Can Emerge as Major Cultural Asset, Tourist Attraction”: CS Dulloo

“Zehanpora Site Can Emerge as Major Cultural Asset, Tourist Attraction”: CS Dulloo

29/08/2026
“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan

“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan

19/08/2026
سرینگر//ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) نے جنوبی اور وسطی کشمیر میں چھاپوں کے دوران مبینہ طور پر جیش محمد کے اوور گراؤنڈ ورکرز  کے طور پر کام کرنے کے الزام میں10 افراد کو گرفتار کیا ۔ایس آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی اور وسطی کشمیر کے دس مختلف مقامات پر راتوں رات چھاپے مارے گئے ‘‘۔بیان میں کہا گیا ہے کہ”یہ چھاپے بنیادی طور پر جیش کے نیٹ ورک پر مرکوز تھے۔10 شناخت شدہ افراد جو اپر گرائونڈماڈیولز کا حصہ تھے اور (جیش) کمانڈروں سے ہدایات لے رہے تھے، کو گرفتار کیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ماڈیول دوسرے نوجوانوں کو بھرتی کرنے، مالیات کا بندوبست کرنے، جنوبی اور وسطی کشمیر میں ہتھیاروں کی نقل و حمل کے علاوہ دیگر لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے میں سرگرم تھا۔بیان کے مطابق”تلاشیوں ، گرفتاریوں کے علاوہ، سیل فون، سم کارڈ، بینکنگ چینلز کا استعمال ظاہر کرنے کے ریکارڈ اور یہاں تک کہ ایک ڈمی پستول بھی قبضے میں لئے گئے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد میں ایک ایسا بھی ہے جس کے گھر پر 4 اپریل 2020 کو چار عسکریت پسند مارے گئے تھے۔ SIA نے کہا کہ گرفتار ارکان زیادہ تر “اسکول اور کالج” جانے والے طلباء کو بھرتی کر رہے تھے کیونکہ ان میں سے کچھ خود طلباء ہیں۔SIA نے کہا کہ وہ جیش کے باقاعدہ عسکریت پسندوں کے ساتھ قریبی تعلق میں تھے اور کافی عرصے سے نگرانی میں تھے۔ادھر پولیس نے کہا کہ سرینگر میں جنگجووں کے ایک ماڈیول کو بے نقاب کرکے لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ چار جنگجو اعانت کاروں کو گرفتارکیا ۔ پولیس ترجمان نے بیان میں کہا کہ ٹی آر ایف سے وابستہ سرگرم ملی ٹینٹ باسط احمد ڈار ساکن ریڈونی کولگام اور مومن گلزار ساکن عید گاہ سری نگر پاکستان میں مقیم کمانڈروں کے اشاروں پراعانت کاروں کے نیٹ ورک کو تخریبی سرگرمیو کے لئے استعمال کر نے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق تحقیقات کے بعد پولیس نے ابتک اس معاملے میں 4 ملی ٹینٹ معاونین کو حراست میں لے لیا ہے ۔گرفتار شدگان کی شناخت بشارت احمد پامپوری ولد بشیر احمد ساکن میدان پورہ ، عادل شفیع بٹ ولد محمد شفیع بٹ ساکن دریش کدل ، مزمل فیاض صوفی ولد فیاض احمد صوفی ساکن باغ سندر پائین کاکہ سرائے کرن نگر اور عادل مشتاق میر ولد مشتاق احمد ساکن باغ سندر پائین میدان پورہ سری نگر کے بطور ہوئی ہے ۔علاوہ ازیں تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ گرفتار شدگان نے تین سرگرم جنگجوئوں مومن گلزار، عارف احمد اور ایک غیر ملکی جنگجو شامل ہیں کو پناہ دینے کے ساتھ ساتھ اُن کی ہر سطح پر مدد فراہم کی تھی جبکہ سری نگر میں ملی ٹینٹ حملوں کو انجام دینے کی خطر بھی مذکورہ اعانت کاروں نے اُن کی منطقی مدد فراہم کی تھی ۔پولیس نے بتایا کہ اس نیٹ ورک میں شامل دیگر ملی ٹینٹ اعانت کاروں کی شناخت کے لئے مزید تفتیش جاری ہے ۔
Previous Post

One day Workshop on Investigation of NDPS Cases; Foolproof Investigations Leads to Conviction: SSP REASI

Next Post

درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے | لمرگ سرد ترین مقام

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

“Zehanpora Site Can Emerge as Major Cultural Asset, Tourist Attraction”: CS Dulloo
Home

“Zehanpora Site Can Emerge as Major Cultural Asset, Tourist Attraction”: CS Dulloo

by Gadyal Desk
29/08/2026
0

Uri, Aug 29 (JKNS): Chief Secretary of Jammu and Kashmir Atal Dulloo on Saturday visited the historic 2,000-year-old Buddhist archaeological...

Read more
“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan

“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan

19/08/2026
LG Sinha Sets 2040 Vision for SMVDU, Calls for Global Leadership in AI, Research and Innovation

LG Sinha Sets 2040 Vision for SMVDU, Calls for Global Leadership in AI, Research and Innovation

19/08/2026
Cong alliance with NC ‘unholy, mismatched, power-hungry’: HM Amit Shah

“Security Forces Ripped Apart ISI-Backed Shahzad Bhatti Terror Network”: HM Amit Shah

17/08/2026
BJP makes manifesto committee for J&K

BJP Announces New National Office-Bearers; Ram Madhav, Tariq Mansoor Among Vice Presidents

17/08/2026
Next Post
درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے | لمرگ سرد ترین مقام

درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے | لمرگ سرد ترین مقام

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.