Friday, May 16, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

سری نگر میں ’ٹی آر ایف‘ کے چار اعانت کار گرفتار: پولیس کا دعویٰ

Gadyal Desk by Gadyal Desk
16/02/2022
A A
سری نگر میں ’ٹی آر ایف‘ کے چار اعانت کار گرفتار: پولیس کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegram
نیوز ڈیسک

سری نگر// جموں و کشمیر پولیس نے سری نگر میں جنگجووں کے ایک ماڈیول کو بے نقاب کرکے لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ چار جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قابل اعتماد انٹیلی جنس اطلاع کی بنا پر سیکورٹی فورسز کو پتہ چلا کہ جموں وکشمیر میں ٹی آر ایف سے وابستہ سرگرم ملی ٹینٹ باسط احمد ڈار ساکن ریڈونی کولگام اور مومن گلزار ساکن عید گاہ سری نگر پاکستان میں مقیم کمانڈروں کے اشاروں پراعانت کاروں کے نیٹ ورک کو تخریبی سرگرمیو کے لئے استعمال کر نے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

انہوں نے کہاکہ مذکورہ اعانت کار کشمیر میں سرگرم جنگجووں کو منطقی مدد فراہم کر نے کے کام پر مامور تھے چنانچہ پولیس نے اس ضمن میں 10/2022کے تحت کوٹھی باغ پولیس تھانہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

ترجمان کے مطابق تحقیقات کے بعد پولیس نے ابتک اس معاملے میں 4 ملی ٹینٹ معاونین کو حراست میں لے لیا ہے۔
گرفتار شدگان کی شناخت بشارت احمد پامپوری ولد بشیر احمد ساکن میدان پورہ سری نگر، عادل شفیع بٹ ولد محمد شفیع بٹ ساکن دریش کدل سری نگر، مزمل فیاض صوفی ولد فیاض احمد صوفی ساکن باغ سندر پائین کاکہ سرائے کرنگر نگر سری نگر اور عادل مشتاق میر ولد مشتاق احمد ساکن باغ سندر پائین میدان پورہ سری نگر کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گرفتا رشدگان وقتاً فوقتاً دھمکی آمیز پوسٹر بنانے میں بھی ملوث رہے ہیں جبکہ ان پوسٹروں کا مقصد سرکاری ملازمین، پولیس، مسلح افواج اور منتخب نمائندوں کے ساتھ ساتھ غیر مقامی تاجروں کو دھمکیاں دینا اور اُنہیں ہراساں کرنا مقصود تھا۔

علاوہ ازیں تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ گرفتار شدگان نے تین سرگرم جنگجووں مومن گلزار، عارف احمد اور ایک غیر ملکی جنگجو شامل ہیں کو پناہ دینے کے ساتھ ساتھ اُن کی ہر سطح پر مدد فراہم کی تھی جبکہ سری نگر میں ملی ٹینٹ حملوں کو انجام دینے کی خطر بھی مذکورہ اعانت کاروں نے اُن کی منطقی مدد فراہم کی تھی ۔

پولیس نے بتایا کہ اس نیٹ ورک میں شامل دیگر ملی ٹینٹ اعانت کاروں کی شناخت کے لئے مزید تفتیش جاری ہے۔

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے، 19 فروری تک موسم ابر آلود رہنے کا امکان

Next Post

برنگی نالہ میں دوسری جگہ پانی زیر زمین غائب ہورہا ہے|ہزاروں مچھلیاں ہلاک

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
برنگی نالہ میں دوسری جگہ پانی زیر زمین غائب ہورہا ہے|ہزاروں مچھلیاں ہلاک

برنگی نالہ میں دوسری جگہ پانی زیر زمین غائب ہورہا ہے|ہزاروں مچھلیاں ہلاک

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.