Tuesday, July 1, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

پرائمری اسکول ڈھیریاں کنویاں کی عمارت خستہ حال

Gadyal Desk by Gadyal Desk
22/01/2022
A A
پرائمری اسکول ڈھیریاں کنویاں کی عمارت خستہ حال
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

پونچھ// ضلع ہیڈ کوارٹر پونچھ سے چند ہی کلو میٹر دوری پر واقع گائوں کنویاں میں واقع گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھیریاں کی عمارت خستہ حالی کا شکارہے۔یہ عمارت کبھی  بھی زمین بوس ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں نے فکر مندی کا اظہارکیا ہے۔اگر چہ آج کل کوڈ 19کے خطرات کے پیش نظر اسکول بند ہیں اوراسکول میں کلاسزز نہیں ہو پارہی ہے مقامی لوگوں نے اس وقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسکول کی مرمتی کی ہدایت جاری کی جائیں تاکہ بچوں کو درپیش خطرے کو کم کیا جاسکے ۔مقامی لوگوں کے مطابق اس دیہات کے اسکول میں پہلی تا پانچویں جماعت میں درجنوں طلبہ زیر تعلیم ہیںجن کو دوران تعلیم بیٹھنے کے لئے محفوظ جگہ دستیاب نہیں ہو پارہی ہے۔انھوں نے کہا کہ اسکول کے احاطے میں موجود باورچی خانہ اور کمرے خستہ حال ہیں، دیواریں، کھڑکیاں، دروازے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے دوران تعلیم بچوں کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمارت کی خستہ حالی کے سبب والدین اپنے بچوں کو اسکول روانہ کرکے ہمیشہ خوف زدہ رہتے ہیں۔ حلقہ پنچایت کی وارڈ نمبر4کے پنچ برکت حسین نے کہا کہ بارہا محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسروں سے شکایت کئے جانے کے باوجود کوئی فائدہ نہیں ہوسکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ معاشی طور پر کمزور والدین اپنے بچوں کو تعلیم دلانے کے مقصد سے اسکول روانہ کررہے ہیں ان بچوں کو خطرہ ہے اور انتظامیہ لاپروائی برت رہی ہے۔انھوں نے کہا محکمہ تعلیم کے افسروں کو چاہئے کہ فوری اس سلسلہ میں ضروری اقدامات کریں اور بچوں کی حفاظت کیلئے آگے آئیں۔ اس دوران دیگرسماجی و سیاسی کارکنان نے بھی خستہ حال عمارت کی مرمت کیلئے اقدامات اٹھانے کی محکمہ تعلیم کے افسرانسے اپیل کی۔انھوں نے کہا کہ لاک ڈون کے دوران اسکول کی نئی عمارت تعمیر کی جائے تاکہ گائوں کے بچے آرام سے تعلیم حاصل کر سکیں۔

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر چملواس کے نزدیک حادثہ، ڈرائیور زخمی

Next Post

PM Modi convenes virtual interaction with DCs of five Aspirational Districts

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
PM Modi convenes virtual interaction with DCs of five Aspirational Districts

PM Modi convenes virtual interaction with DCs of five Aspirational Districts

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.