Thursday, June 4, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

محبوبہ مفتی گھر میں نظر بند، سونہ وار میں پارٹی کارکنوں پر ڈنڈے برسائے گئے: ترجمان

Gadyal Desk by Gadyal Desk
12/12/2021
A A
محبوبہ مفتی گھر میں نظر بند، سونہ وار میں پارٹی کارکنوں پر ڈنڈے برسائے گئے: ترجمان
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

سری نگر، 12 دسمبر  پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو اتوار کے روز ایک بار پھر خانہ نطر بند رکھا گیا ۔ترجمان نے بتایا کہ انتظامیہ نے ’یوتھ کنونشن منعقد کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جبکہ محبوبہ مفتی کو گھر میں نظر بند رکھنے کے ساتھ ساتھ سونہ وار میں پی ڈی پی یوتھ کارکن جو پُر امن طورپر احتجاج کررہے تھے پر لاٹھیاں برسائی گئیں‘۔تاہم سرکاری طور پر محبوبہ مفتی کی خانہ نظر بندی کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔پارٹی کے ایک لیڈر نے بتایا: ’پی ڈی پی نے اتوار کے روز گپکار میں یوتھ کنونشن کا پروگرام بنایا تھا جس میں وادی کے اطرا ف و اکناف سے یوتھ کارکنان کی شرکت متوقع تھی تاہم انتظامیہ نے پارٹی صدر محبوبہ مفتی کو گھر میں نظر بند رکھا ۔انہوں نے کہا کہ اتوار صبح سے ہی گپکار کی طرف جانے والی شاہراﺅں کو پولیس نے کانٹے دار تار سے سیل کیا تھا جس کے بعد پارٹی نے فیصلہ کیا کہ اب گپکار کے بجائے کنونشن پارٹی ہیڈ کواٹر پر ہوگا تاہم اُس کو بھی پوری طرح سے سیکورٹی فورسز نے اپنے محاصرے میں لے لیا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ پانتھ چوک میں سیکورٹی فورسز نے پی ڈی پی کی متعدد گاڑیوں کو روک کر اُنہیں آگے جانے کی اجازت نہیں دی ۔ترجمان نے بتایا کہ سونہ وار میں جب پی ڈی پی یوتھ کارکنوں نے پُر امن احتجاج کرنا چاہا تو پولیس نے اُن پر ڈنڈے برسائے۔انہوں نے انتظامیہ کی اس کارروائی پر شدید برہمی کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ جب دوسری سیاسی پارٹیوں کو بڑی بڑی ریلیاں منعقد کرنے کی اجازت دی جارہی ہیں تو پی ڈی پی کو عوامی رابط مہم شروع کرنے سے کیوں روکا جارہا ہے، سرکار کو اس کا جواب دینا ہیی پڑے گا۔

Previous Post

ضلع پلوامہ کے براگام اونتی پورہ میں مسلح تصادم، ایک جنگجو ہلاک

Next Post

Epaper 13-12-2021

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
Epaper 13-12-2021

Epaper 13-12-2021

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.