Sunday, May 18, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

گلشن کلچرل فورم کشمیر کے اہتمام سے ایک روزہ ادبی کانفرنس منعقد

Gadyal Desk by Gadyal Desk
13/11/2021
A A
گلشن کلچرل فورم کشمیر کے اہتمام سے ایک روزہ ادبی کانفرنس منعقد
FacebookTwitterWhatsappTelegram

“پریس رلیز”

آج یہاں سمن بل بدرن میں گلشن کلچرل فورم کشمیر کے اہتمام سے ایک روزہ ادبی کانفرنس منعقد ہو ئی۔ جس میں کشمیری زبان سے وابستہ کئی سرکردہ ادیبوں شاعروں اور قلم کاروں نے شرکت کی۔ محفل مقالہ ، محفل افسانہ اور محفل مشاعرہ کانفرنس کی نمایاں نشستیں رہیں۔ اِس موقعے پر پروفیسر گلشن مجید مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود رہے۔ پروفیسر بشر بشیر اور شمشاد کرالہ واری نے بالترتیب نشستوں کی صدارت کی۔ فورم کے صدر سید بشیر کوثر نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔ جبکہ فورم کے جنرل سیکریٹری گلشن بدرنی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔
کانفرنس میں شہناز رشید ، ڈاکٹر جاوید انور، شمشاد کرالہ واری اور پروفیسر بشر بشیر نے کشمیر کے ادبی صورتحال کے تناظر میں منعقدہ مباحثے میں شرکت کی۔ رحیم رہبر اور پروفیسر گلشن مجید اور نثار عظم نے افسانے پیش کئے جن پر سیر حاصل بحث ہوئی۔
اس موقعے پر غلام حسن شائق کی نثری تصنیف متاعِ حسَن، پروفیسر گلشن مجید کا افسانوی مجموعہ ٹنگہ ڈولمُت بَر اور گلشن بدرنی کا شعری مجموعہ زونہ گاشس منز اِجرا کی گئی۔
خورشید خاموش ، ڈاکٹر جاوید انوَر اور سید بشیر کوثر نے اِجرا شُدہ کتابوں پر تبصُرے پیش کئے۔ کانفرنس کے دوران گلشن کلچرل فورم کے سالانہ ایواڈوں کا اعلان بھی کیا گیا۔ سال دو ہزار بیس کا ایواڈ شہناز رشید اور سال دو ہزار اکیس کا ایواڈ پروفیسر گلشن مجید کو ایک علحیدہ تقریب میں دیئے جائیں گے۔
کانفرنس کےآخر پر ایک پُر ویقار مُشاعرہ بھی منعقد ہوا۔ جس کی نظامت نثار عظم نے کی صدارت کے فرایض شہناز رشید نے انجام دۓ جبکہ صدارتی ایوان شیخ غلام رسول بھی موجود تھے۔ اِس پُر کشش مُشاعرے میں جو شعرا کرام شریک ہوئے اُن میں لطیف نیازی، مقبول شیدا، شہزاد منظور، عبدالرشید شہباز، عطیق اللہ عطیق، خورشید خاموش، آصف سافل، سید بشیر کوثر، غلام حسن شایق اورگلشن بدرنی شامل تھے۔
دریں اثنا فورم کے جنرل سیکریٹری گلشن بدرنی نے فورم کی کارکردگی کا تذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کووِڈ کے باعث اگر چہ فورم کی کارکردگی متاثر رہی تاہم فورم نے اشاعتی پروگراموں اور لازمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں کوئی کمی باقی نہ رکھی۔

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

(ادریس بدرنی)

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

JKPSC declared KAS 2021 preliminary results: Check here to check

Next Post

MEDICAL & COVID VACCINATION CUM AWARENESS CAMP ORGANISED BY MENDHAR GUNNERS AT MANKOT.

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
MEDICAL & COVID VACCINATION CUM AWARENESS CAMP  ORGANISED BY MENDHAR GUNNERS AT MANKOT.

MEDICAL & COVID VACCINATION CUM AWARENESS CAMP ORGANISED BY MENDHAR GUNNERS AT MANKOT.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.