Wednesday, June 24, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Opinion Article

اہلیان وادی کو N1H1اور کووڈ 19جیسے دوہرے وائرس کا سامنا

Gadyal Desk by Gadyal Desk
13/10/2021
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

THE BEAST OF KASHMIR: THE JOURNEY OF TUFAYL AHMAD DAR

THE BEAST OF KASHMIR: THE JOURNEY OF TUFAYL AHMAD DAR

23/06/2026

Why Nepal’s Next Big Choice Is Strategic, Not Political

22/06/2026

وادی میں فلو ویکسین دستیاب نہ ہونے سے لوگوں میں تشویش کی لہر
سرینگر/ 13 اکتوبر /سی این آئی//ایک طرف وادی میں لوگوںکو دوہرے فلو ایک تو کوروناوائرس اور دوسرا N1H1کا سامنا ہے دوسری طرف وادی میں فلو ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور اگرکہیں پر فلو ویکسین دستیاب ہے تو وہ قریب دو ہزار روپے تک فروخت کیا جارہا ہے ۔ ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مختلف جگہوں پر فلو ویکسین کو بلیک میںمہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے ۔ادھر نگوا سکمز اور جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ نے سکمز صورہ اور دیگر اداروں میں فلو ویکسین دستیاب رکھنے کامطالبہ کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں موسم تبدیل ہونے کے ساتھ ہی N1H1وائرس زور پکٹرتا ہے جو کافی مہلک ثابت ہورہا ہے اس بیچ فلوویکسین سے ہی N1H1وائرس سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔ رواں برس اہلیان وادی کو ایک تو این ون ایچ ون کا خطر ہ ہے دوسرا کوروناوائرس کا بھی خطرہ ہے اور اس طرح سے دوہرے وائرس سے لوگوں کا مقابلہ ہے ۔ اس بیچ اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ فلو سیزن شروع ہونے کے ساتھ ہی فلو ویکسین کی قلت پیدا ہوئی ہے ۔ سرکارکی طرف سے صورہ سکمز اور دیگر طبی مراکز پر فلو ویکسین عام لوگوں کےلئے دستیاب ہوا کرتا تھا جہاں سے لوگوں کو رعایتی داموں پر ویکسین دستیاب رکھا جاتا تاہم امسال ابھی تک کسی بھی جگہ فلو ویکسین ریایتی دام پر دستیاب نہیں ہے ۔ صورہ سکمز کی جانب سے ہر برس ہزاروں افراد کو ویکسین فراہم کی جاتی تھی تاہم امسال ابھی تک یہ نہ صورہ میں ہی ویکسین دستیاب ہے اور ناہی کسی دوسری فارمسٹس میںجہاں پر لوگوں کو کم دام میں ویکسین ملتا تھا دستیاب ہے ۔ اس بیچ معلوم ہواہے کہ فلو ویکسین بازاروں میں 1750سے قریب 2000روپے تک فروخت کیا جارہا ہے جبکہ کئی جگہوں سے شکایت ملی ہے کہ فلوویکسین کو بلیک میں مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے ۔ اس ضمن میں عوامی حلقوں نے لیفٹیننٹ گورنر اور چیف سیکریٹری جموں کشمیر سے اپیل کی ہے کہ فلوویکسین کو دستیاب رکھنے کےلئے اقدامات اُٹھائیں ۔ ماہرین کے مطابق اسی ماہ فلو ویکسین دینا زیادہ بہتر رہتا ہے اور اگر اس مہینے میں ویکیسن دستیاب نہ ہوا تو اس کا اثر کم ہوجاتا ہے ۔ دریں اثناءکئی سماجی انجمنوں جن میں نگوا سکمز اور جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ بھی شامل ہے نے مطالبہ کیا ہے کہ صورہ سکمز میں فلو ویکسین کو فوری طور پر دستیاب رکھا جائے تاکہ لوگوں کو راحت ملے ۔ انہوںنے کہا ہے کہ ویکسین کی زیادہ قیمت سے عام لوگ فلو ویکسین لینے سے گریز کرتے ہیں اس لئے سرکار کو چاہئے کہ اس کو رعایتی داموں پر دستیاب رکھیں ۔

Previous Post

KYC FRAUD GANG BUSTED IN SRINAGAR, 02 PERSONS ARRESTED CYBER POLICE KASHMIR

Next Post

Post migrant employees in safe, secure places: Govt directs admin

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

THE BEAST OF KASHMIR: THE JOURNEY OF TUFAYL AHMAD DAR
Article

THE BEAST OF KASHMIR: THE JOURNEY OF TUFAYL AHMAD DAR

by Gadyal Desk
23/06/2026
0

  In a world where success is often measured by fame and recognition, Tufayl Ahmad Dar chose a different path—one...

Read more

Why Nepal’s Next Big Choice Is Strategic, Not Political

22/06/2026

General Who Turned 50,000 Drones Into a Doctrine

22/06/2026
How Gen Upendra Dwivedi Built India’s Drone Army

How Gen Upendra Dwivedi Built India’s Drone Army

22/06/2026
یوگا: بنی نوع انسان کے لیے ایک انمول تحفہ

Yoga: India’s Timeless Gift to A Healthier and More Balanced World

19/06/2026
Next Post

Post migrant employees in safe, secure places: Govt directs admin

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.