اننت ناگ/28 جولائی/جے کے این ایس/جاویدگل،
گزشتہ شام دیر گئے جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں کے باعث لوگوں پر خوف طاری ہوا تو وہی جنوبی ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو مالی نقصان سے دوچار ہونا پڑا ۔ جے کے این ایس نمائندے جاوید گل کے مطابق اننت ناگ کے بیشتر علاقوں میں طوفانی ہواؤں اور تیز بارشوں کے نیتجے متعدد رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہیں تو وہی سیب، شالی اور دوسرے فصلوں کو بھی کافی نقصان ہوا ، نمائندے نے مزید بتایا کہ آڈر بجبہاڑہ نامی گاؤں میں شکیل احمد ڈار نامی شخص کے رہائشی مکان ، تاویرا گاڈی اور ایک ماروتی ایلٹو کار کو نقضان پہنچا جبکہ دچھنی پورہ کے وپژن نامی گاؤں میں سفیدہ کے درخت گرنے سے خانہ بدوش بکروالوں کے تقریبا 30 بھیڑ ازجان ہوئے ، ادھر بجبہارہ کے ویری علاقی میں تقریبا 10 مکانات اور 6 گاوخانوں کو نقصان پہنچا ، دریں اثنا جموں سرینگر قومی شاہراہ پر کہی مقامات پر پیڑ گر آنے کے باعث ٹریفک کی آمدورفت تقریبا ایک گھنٹے تک متاثر رہی، واضح رہے کہ ہلکی بارشوں کا سلسل دن بھر جاری رہا ۔