اننت ناگ/ 16 جولائی / جے کے این ایس / جاوید گل،
جموں کشمیر انتظامہ کی جانب سے اگرچہ کووڈ لاکڈون میں نرمی لائی گئی اور تقریباً تمام کاروباری سرگرمياں بحال ہوگئی ہے تاہم لاک ڈون کی وجہ سے پیدا شدہ اقتصادی تنگی کا اثر آہستہ آہستہ نمایاں ہوتا دکھائی دے رہا ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت نہ ہونے کے برابر ہے اور اس طرح مویشی پالنے والیں افراد نقصان سے دوچار رہے ہیں اور بازاروں میں بکروال اپنے مویشی لے کر خریداروں کے منتظر مگر خریدار کہی نظر نہیں آتا ، قصبے کے مختلف بازار میں اپنا مال فروخت کرنے کی غرض سے آئے کہی کسانوں نے جے کے این ایس کو بتایا کہ اقتصادی بدحالی کا براہراست اثر اُن کے کاروبار پر پڑتا ہوا دکھائی دے رہا ہیں اور پچھلے سال کی طرح امسال بھی مویشیوں کی خریداری نہ ہونے کے برابر ہے ۔ واضح رہے کہ پچھلے سال بھی کووڈ لاکڈون کی وجہ سے قربانی کے جانوروں فروخت نہ ہونے کے باعث مویشی پالن طبقے سے وابستہ افراد کو نقصان سے دوچار ہونا پڑا