انت ناگ/13جولائی/ جے کے این ایس/ جاویدگل،
اننت ناگ میں قائم لیبر یونینوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ لیبر کمشنر اننت ناگ نے یونینوں کے کام پر پابندی لگا دی ہے ، جے کے این ایس نمائندے جاوید گل کے مطابق اسسٹنٹ لیبر کمشنر اننت ناگ پیر ظمیر احمد نے لیبر یونینوں کی جانب سے ہو رہی بےضابطگیوں کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے اُن کے کام پر فوری طور پر پابندی لگا دی ہے اور تمام دفتری ریکارڈ کو جانچ پڈتال کے لئے طلب کر لیا، آفسر موصوف نے جے کے این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، پوچھ تاچھ اور تمام لوازمات مکمل ہونے کے باد ہی یونینوں کو قانون کے مطابق کام جاری رکھنے کی اجازت دی جائے گی، انہوں نے مزید کہا ہے کہ غیرقانونی طور یونینوں کے نام پر یہاں چلائی جا رہی دوکانیں سدا کے لئے بند کر دی جائیں گی، لیبر کاڈوں میں ہوئی بدعنوانیوں کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے بتایا کہ اگر تعمیراتی مزدوروں کے بغیر اور کسی اور شعبے سے وابستہ افراد کو لیبر کارڈ اجرہ کرانے میں کوئی بھی ملوث پایا گیا تو اُن کے اجرہ شدہ لیبر کارڈ منسوخ ہونے کے ساتھ ساتھ اس ناجائز کام میں ملوث افراد کو بھی قانونی شکنجے میں لایا جائے گا، انہوں نے مزدوروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خودساختہ یونینوں سے ہوشیار رہیں اور اگر انہیں کس بھی مشکل کا سامنا ہو تو وہ براہراست محکمہ سے رہنمائی حاصل کرے ، واضح رہے کہ چند روز قبل گھڑیال نیوز ( جے کے این ایس ) نے لیبر یونینوں کی طرف سے ہو رہی بےضابطگیوں کو طشت از بام کیا تھا