اننت ناگ /12 جولائی/ جے کے این ایس / جاوید گل ۔
ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی نے آج ضلع اننت ناگ کے سالیہ، سلر اور سریگفوارہ میں قائم اسپتالوں کا تفصيلی دورہ کیا،اس دوران انہوں نے مریضوں کو فراہم سہوليات کا بھی جائزہ لیا ، ممبر پارليمينٹ موصوف نے اسپتالوں میں طبی عملے کی عدم موجودگی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسپتالوں میں بنیادی ڈانچے کے ساتھ ساتھ سٹاف کی کمی کو دور کرنے پر زور دیا، لیڈر مزکورہ نے مرکزی سرکار سے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی طرف سے محکمہ صحت کی جانب مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کا منشور ہمیشہ سے جموں کشمیر کی تعمیروترقی رہا ہے اور ہم چاہتے ہے کہ بات چیت برائے، بات چیت ہو اور مرکزی سرکار بات چیت کے عمل کو شروع کرے، الیکشن کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ پارٹی ہائےکمان کا فیصلہ سبھی کو تسلیم ہے۔ واضح رہے کہ دورے کے دوران اُن کے ہمراہ ڈی ڈی سی چیرمین اننت ناگ محمد یوسف گورسی ۔ڈی ڈی سی دچھنی پورہ نسار احمد میر اور ڈی ڈی سی کھورپورہ مسرہ بیگم بھی موجود تھے